کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ حانث ہونے کے بعد کفارہ ادا کیا جائے گا
حدیث نمبر: 12688
١٢٦٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش عن عبد العزيز (١) بن رفيع عن تميم بن طرفة عن عدي بن حاتم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليدع يمينه وليأت الذي هو خير وليكفر يمينه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص کوئی قسم اٹھائے پھر اس سے اچھی چیز دیکھے تو اپنی یمین کو چھوڑ دے اور آئے اس کے پاس جو بہتر ہے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔
حدیث نمبر: 12689
١٢٦٨٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر قال: حدثنا علي بن (زيد) (١) ابن جدعان قال: حدثنا (الحسن) (٢) قال: حدثنا عبد الرحمن بن سمرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا حلفت على يمين، فرأيت ما هو خير منها، فائت الذي هو خير وكفر يمينك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن سمرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تو کوئی قسم اٹھائے، پھر اس سے بہتر کوئی چیز دیکھے تو بہتر کے پاس آ جاؤ اور یمین کا کفارہ ادا کردو۔
حدیث نمبر: 12690
١٢٦٩٠ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن (عبد الرحمن) (١) (بن أذينة) (٢) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حلف على يمين فرأى ما هو خير منها فليأت الذي هو خير وليكفر عن يمينه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اذینہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تو کوئی قسم اٹھائے، پھر اس سے بہتر کوئی چیز دیکھے تو بہتر کے پاس آ جاؤ اور یمین کا کفارہ ادا کردو۔
حدیث نمبر: 12691
١٢٦٩١ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة ﵂ (١) قالت إن أبا بكر كان لا يحلف على يمين فيحنث فيها، حتى (نزلت) (٢) كفارة اليمين، فقال: لا أحلف على يمين فأرى غيرها خيرًا (منها) (٣) إلا أتيت الذي ⦗٣٠٣⦘ هو خير وكفرت (عن) (٤) يميني (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق قسم کا کفارہ نازل ہونے سے پہلے کوئی قسم توڑتے نہ تھے۔ جب قسم کے کفارے کا حکم نازل ہوا تو آپ فرماتے تھے کہ میں جب کبھی قسم اٹھاتا ہوں تو وہی کرتا ہوں جس میں بہتری ہو، اگر قسم توڑنا بہتر ہو تو میں قسم توڑ کر کفارہ دے دیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 12692
١٢٦٩٢ - حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن القاسم قال: كان أبو بكر ﵁ (١) إذا حلف لم يحنث، حتى نزلت (هذه) (٢) الآية: ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [البقرة: ٢٢٥]، فكان إذا حلف (٣) على يمين فرأى غيرها خيرا منها أتى الذي هو خير وكفّر عن يمينه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق جب قسم اٹھاتے تو حانث نہ ہوتے یہاں تک کہ قرآن پاک کی آیت نازل ہوئی، { لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْ اَیْمَانِکُمْ } پھر جب آپ حلف اٹھاتے اور اس کے علاوہ میں خیر دیکھتے تو اس کو انجام دیتے اور اپنی یمین کا کفارہ ادا کرلیتے۔
حدیث نمبر: 12693
١٢٦٩٣ - حدثنا (أبو أسامة) (١) عن ابن عون عن ابن سيرين (قال) (٢): كانوا يقولون: من حلف على يمين فرأى ما هو (خير) (٣) منها فليدع يمينه وليأت الذي هو خير، وليكفِّر (عن) (٤) يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام فرماتے تھے، جو شخص قسم اٹھائے اور اس کے غیر میں خیر دیکھے تو اپنی قسم کو چھوڑ کر اس خیر کو انجام دیدے اور اپنی یمین کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 12694
١٢٦٩٤ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت: حلفت على (أمرٍ) (١) غيرهُ خيرُ منه (أدعه و) (٢) أكفر (٣) يميني؟ قال: نعم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا میں کسی کام پر قسم اٹھاؤں پھر اس کے علاوہ میں خیر دیکھوں تو قسم کو چھوڑ کر اس کا کفارہ ادا کرلوں ؟ آپ نے فرمایا : ہاں۔
حدیث نمبر: 12695
١٢٦٩٥ - حدثنا (الفضل) (١) بن دكين عن شريك عن أبي حصين عن قبيصة بن جابر قال: سمعت عمر يقول: من حلف على يمين فرأى خيرًا منها فليأت الذي هو خير وليكفر عن يمينه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص قسم اٹھائے پھر اس کے علاوہ میں خیر دیکھے تو اس کو انجام دیدے اور اپنی یمین کا کفارہ ادا کردے۔
حدیث نمبر: 12696
١٢٦٩٦ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن عاصم بن المنذر قال: سألت عبيد بن عمير عن رجل نذر أن لا يدخل على خالته، قال: يدخل عليها ويكفر (١) يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم بن المنذر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید بن عمیر سے دریافت کیا ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ اپنی خالہ کے گھر داخل نہیں ہوگا ؟ آپ نے فرمایا : وہ داخل ہوجائے اور یمین کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 12697
١٢٦٩٧ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: أتي عبد اللَّه بضرع ونحن عنده فاعتزل رجل من القوم، فقال (له) (١) عبد اللَّه: (ادن) (٢) فقال له الرجل: إني حلفت أن لا آكل ضرع ناقة، فقال: (ادن) (٣) فكل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے پاس اونٹ کا گوشت لایا گیا میں آپ کے پاس تھا، قوم میں سے ایک شخص الگ ہوگیا، حضرت عبد اللہ نے اس سے فرمایا : قریب ہو جاؤ، اس شخص نے کہا میں نے قسم اٹھائی ہے کہ میں اونٹ کا گوشت (تھن کی طرف والا گوشت) نہیں کھاؤں گا، آپ نے فرمایا : قریب ہوجا اور کھا۔
حدیث نمبر: 12698
١٢٦٩٨ - حدثنا حفص عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر ﵄ (١) أنه كان يكفر قبل أن يحنث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حانث ہونے سے قبل ہی کفارہ ادا فرما دیا کرتے تھے۔