حدیث نمبر: 12684
١٢٦٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم ⦗٣٠١⦘ قال: إذا قيل للرجل حلفتَ لا تفعل كذا وكذا؟ فيقول: نعم ولم يحلف، قال: عليه كفارة يمين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کسی شخص کو کہا جائے کہ تو نے حلف اٹھایا ہے کہ تو ایسے ایسے نہیں کرے گا ؟ وہ کہے ٹھیک ہے اور حلف نہ اٹھائے، فرمایا اس پر قسم کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12685
١٢٦٨٥ - حدثنا (أبو) (١) أسامة عن (هشام) (٢) عن (الحسن) (٣) قال: إذا قال: عليَّ يمين ثم حنث فعليه الكفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے مجھے پر یمین ہے پھر حانث ہوجائے تو اس پر کفارہ ہے۔
حدیث نمبر: 12686
١٢٦٨٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن حماد قال: إذا قال: قد حلفت، ولم يكن حلف، فليس عليه كفارة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے میں نے حلف اٹھایا حالانکہ اس نے قسم نہیں اٹھائی تھی، تو اس پر کفارہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 12687
١٢٦٨٧ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا قال الرجل (حلفت) (١) ولم يحلف فقد كذب وحلف، وإذا قال: (قد) (٢) حلفت (وكذبت) (٣) فقد كذب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے میں نے حلف اٹھایا، اور حالانکہ اس نے قسم نہیں کھائی تھی، تو تحقیق اس نے جھوٹ بولا اور وہ حالف بن گیا اور اگر کہے تحقیق میں نے حلف اٹھایا اور جھوٹ بولا تو تحقیق اس نے جھوٹ بولا۔