حدیث نمبر: 12607
١٢٦٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن ليث عن مجاهد (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من حلف بسورة من القرآن فعليه بكل آية منها يمين صبر فمن شاء بر ومن شاء فجر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن پاک کی کسی سورت کی قسم اٹھائی تو اس پر ہر آیت کے بدلے قسم ہے، پس جو چاہے اس سے بری ہوجائے اور جو چاہے گناہ گار ہوجائے۔
حدیث نمبر: 12608
١٢٦٠٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه عن أبي (كنف) (١) قال: كنت أمشي مع عبد اللَّه في سوق (الرقيق) (٢) فسمع رجلا يحلف: كلا وسورة البقرة، فقال عبد اللَّه: أما إن عليه بكل آية منها يمين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو کنف کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ بازار رقق سے گزر رہا تھا، آپ نے سنا ایک شخص قسم اٹھا رہا تھا ” ہرگز نہیں سورة البقرہ کی قسم “ حضرت عبد اللہ نے فرمایا : اس پر ہر آیت کے بدلے ایک قسم لازم ہوگئی ہے۔
حدیث نمبر: 12609
١٢٦٠٩ - حدثنا (ابن فضيل و) (١) وكيع عن سفيان عن أبي سنان عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل (عن عبد اللَّه بن حنظلة) (٢) عن عبد اللَّه (قال) (٣): من حلف بسورة من القرآن [فعليه بكل آية منها يمين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پاک کی کسی سورت کی قسم اٹھائے اس پر ہر آیت کے بدلے ایک قسم (یمین) ہے۔
حدیث نمبر: 12610
١٢٦١٠ - حدثنا ابن فضيل عن أبي سنان عن (سهم) (١) بن منجاب قال: من حلف بسورة من القرآن] (٢): لقي اللَّه بعدد آياتها خطايا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سھم بن منجاب فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پاک کی کسی سورت پر حلف اٹھائے وہ اللہ تعالیٰ سے اس سورت کی آیات کی تعداد کے برابر گناہوں کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 12611
١٢٦١١ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد قال: من حلف بسورة من القرآن فعليه بكل آية منها يمين، ومن كفر بآية منه كفر به كله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو شخص قرآن پاک کی کسی سورت پر حلف اٹھائے تو اس پر ہر آیت کے بدلے یمین ہے، اور جو کسی ایک آیت کا کفارہ ادا کر دے تو وہ اس کی طرف سے سب کا کفارہ ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 12612
١٢٦١٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: من حلف بالقرآن فعليه بكل آية يمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو قرآن پر حلف اٹھائے اس پر ہر آیت کے بدلے یمین ہے۔