کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ مسکینوں کو ایک بار کھانا کھلانا کافی ہے
حدیث نمبر: 12592
١٢٥٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: وجبة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ کھلانا ضروری ہے۔
حدیث نمبر: 12593
١٢٥٩٣ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن ابن سيرين أنه قال في كفارة المساكين: يجمعهم مرة فيشبعهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کفارہ میں مساکین کو ایک ہی بار جمع کرے اور ان کو پیٹ بھر کر کھانا کھلا دے۔
حدیث نمبر: 12594
١٢٥٩٤ - حدثنا ابن علية عن سعيد بن يزيد (أبي) (١) (مسلمة) (٢) قال: سألت جابر بن زيد عن إطعام المسكين في كفارة اليمين فقال: أكلة، قلت: إن الحسن ⦗٢٨٣⦘ يقول: مكوك، فقلت: ما ترى في مكوك؟ فقال: إن مكوك بر (لا تغني) (٣)، لا تجزئ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن یزید ابو مسلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے قسم کے کفارہ میں مسکینوں کو کھانا کھلانے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا کھانا کھلانا ہے میں نے عرض کیا حسن فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لئے ڈیڑھ صاع ہے، کیا آپ کے نزدیک ڈیڑھ صاع گندم درست نہیں ہے ؟ آپ نے فرمایا ڈیڑھ صاع گندم کافی نہیں ہوتی۔
حدیث نمبر: 12595
١٢٥٩٥ - حدثنا معتمر عن برد عن مكحول قال في كفارة اليمين: يطعم عشرة مساكين كما قال اللَّه تعالى حتى (يشبعهم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں دس مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے گا جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں یہاں تک کہ ان کا پیٹ بھر دیا جائے۔
حدیث نمبر: 12596
١٢٥٩٦ - حدثنا يحيى بن إسحاق قال: حدثني (يحيى) (١) بن أيوب عن (حميد) (٢): أن أنسًا مرض قبل أن يموت، فلم يستطع أن يصوم، فكان يجمع ثلاثين مسكينًا، فيطعمهم خبزًا ولحمًا أكلة واحدة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حمید فرماتے ہیں کہ وفات سے قبل حضرت انس بیمار ہوئے، آپ میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ تھی، آپ نے تیس مسکینوں کو جمع کر کے ان کو ایک وقت کھانے میں روٹی اور گوشت کھلا دی۔
حدیث نمبر: 12597
١٢٥٩٧ - حدثنا معتمر عن يونس عن الحسن في كفارة اليمين فقال: يطعم خبزًا (ولحمًا) (١) مرة واحدة حتى (يشبع) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں ایک وقت کے کھانے میں روٹی اور گوشت کھلایا جائے گا یہاں تک کہ وہ سیر ہوجائے۔