حدیث نمبر: 12571
١٢٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن عمرو بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة عن علي قال: كفارة اليمين إطعام عشرة مساكين كل مسكين ⦗٢٧٩⦘ نصف صاع من بر (أو صاع من تمر في كفارة اليمين) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں قسم کا کفارہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے، ہر مسکین کے لیے نصف صاع ہے۔
حدیث نمبر: 12572
١٢٥٧٢ - (حدثنا عبد الرحيم بن سليمان و) (١) أبو خالد الأحمر (عن) (٢) (حجاج عن) (٣) حوط (عمن حدثه) (٤) عن عائشة قالت: (إنا) (٥) نطعم نصف صاع من بر أو صاعًا من تمر في كفارة اليمين (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بیشک ہم کھلاتے تھے نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجور قسم کے کفارہ میں۔
حدیث نمبر: 12573
١٢٥٧٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش عن شقيق عن يسار بن نمير قال: قال لي عمر: إني أحلف لا أعطي أقوامًا شيئًا (ثم يبدو لي) (١) فأعطيهم، فإذا فعلت ذلك فأطعم عني عشرة مساكين، بين كل مسكينين صاع من بر أو صاع من (تمر) (٢) لكل مسكين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھ سے فرمایا : میں نے قسم کھائی تھی کہ کسی کو کچھ نہ دوں گا، پھر میرے پاس کچھ لوگ آئے تو میں نے کچھ ان کو دے دیا، جب میں نے اس طرح کیا تو تم میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو ، دو مسکینوں کے درمیان ایک صاع گندم ہو، یا ایک صاع کھجور ہر مسکین کے لیے ہو۔
حدیث نمبر: 12574
١٢٥٧٤ - (حدثنا عبد الرحيم بن سليمان) (١) عن سعيد عن قتادة عن سعيد ابن المسيب في كفارة اليمين قال: مُدَّان لكل مسكين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں ہر مسکین کے لیے دو مد (ایک پیمانہ ہے) ہیں۔
حدیث نمبر: 12575
١٢٥٧٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: كفارة اليمين والظهار نصف صاع لكل مسكين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ قسم اور ظہار کے کفارہ میں ہر مسکین کو نصف صاع دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12576
١٢٥٧٦ - حدثنا عبد الرحيم عن ليث عن مجاهد قال: (١) كفارة في ظهار أو غيره ففيه نصف صاع من بر كفارته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر کفارہ خواہ وہ ظہار کا ہو یا اس کے علاوہ کوئی اور ہو اس میں گندم کا نصف صاع دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12577
١٢٥٧٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عوف عن محمد قال: كفارة اليمين مد بر أو أكلة مأدومة.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ قسم کے کفارہ میں دو مد دیئے جائیں گے، یا روٹی کے ساتھ سالن ملا کر کھلایا جائے گا۔
حدیث نمبر: 12578
١٢٥٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن سعيد بن جبير قال: قلت: أجمعهم؟ قال: لا، أعطهم (مدين) (١) مدًا (لطعامهم) (٢) ومدًا لإدامهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الکریم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے عرض کیا گیا میں ان کو جمع کرلوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں، ان کو دو مد دے ایک مد روٹی کے لیے اور ایک مد سالن کے لیے۔
حدیث نمبر: 12579
١٢٥٧٩ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة أنه قال: في إطعام المساكين في كفارة الظهار، (قال) (١): لكل مسكين مد حنطة ومد تمر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں ظہار کے کفارہ میں مسکینوں کو اس طرح کھانا کھلایا جائے گا کہ ہر مسکین کے لیے ایک مد گندم کا اور ایک مد کھجور ہو۔
حدیث نمبر: 12580
١٢٥٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: لكل مسكين مدان حنطة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ہر مسکین کے لیے گندم کا ایک مد ہے۔
حدیث نمبر: 12581
١٢٥٨١ - حدثنا أبو أسامة عن عثمان بن غياث قال: سألت جابر بن زيد عن كفارة اليمين قال: إطعام عشرة مساكين: مكوك (مكوك) (١) لكل إنسان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں میں نے حضرت جابر بن زید سے قسم کے کفارہ کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا دس مسکینوں کو اس طرح کھانا کھلانا ہے کہ ہر مسکین کے لیے ڈیڑھ، ڈیڑھ صاع ہو۔
حدیث نمبر: 12582
١٢٥٨٢ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن الشعبي في كفارة اليمين مكوك طعامه ومكوك إدامه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ قسم کا کفارہ ڈیڑھ صاع روٹی اور ڈیڑھ صاع سالن ہے۔
حدیث نمبر: 12583
١٢٥٨٣ - حدثنا ابن أدريس عن ليث عن طلحة عن يسار بن نمير قال: قال [(لي) (١) (عمر) (٢)] (٣): إني من أمراء المسلمين فإذا رأيتني قد حلفت على يمين لم أمضها فأطعم عني عشرة مساكين، لكل مسكين نصف صاع من بر أو صاع من شعير أو صاع من تمر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یسار بن نمیر فرماتے ہیں کہ فرمایا : میں مسلمانوں کا حاکم بنتا ہوں پس جب تم مجھے دیکھو کہ میں نے کوئی قسم کھائی ہے جسے پورا نہ کروں تو میری طرف سے دس مسکینوں کو کھانا کھلا دو ، ہر مسکین کے لئے نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور ہو۔