١٢٢٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عمن حدثه أن أبا عبيدة صلى على رؤوس بالشام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثور سے مروی ہے کہ حضرت ابو عبیدہ نے کھوپڑیوں پر نماز جنازہ ادا فرمائی۔
١٢٢٦٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا (٢) عمر عن (ثور) (٣) عن خالد بن معدان عن أبي عبيدة مثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن معدان سے اسی کے مثل منقول ہے۔
١٢٢٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل أن أبا أيوب صلَّى على رجل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو ایوب نے ایک ٹانگ پر نماز پڑھائی۔
١٢٢٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (شريك) (١) عن جابر عن عامر أن عمر صلَّى على عظام بالشام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے ہڈیوں پر نماز جنازہ ادا فرمائی شام کے علاقہ میں۔
١٢٢٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) مروان عن صاعد (٢) بن مسلم عن الشعبي سئل عن قتيل وجد في ثلاثة أحياء رأسه في حي ووسطه في حي (ورجله) (٣) في حي؟ قال: يصلَّى على الوسط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صاعد بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی سے دریافت کیا گیا کہ مقتول تین جگہوں میں (محلوں) پایا گیا، اس کا سر ایک جگہ، درمیانہ حصہ ایک جگہ اور ٹانگیں دوسری جگہ ؟ آپ نے فرمایا اس کے درمیانی حصہ پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔