حدیث نمبر: 12259
١٢٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن حنظلة عن القاسم قال: الحائض لا تصلي على الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حائضہ عورت نماز جنازہ نہیں ادا کرے گی۔
حدیث نمبر: 12260
١٢٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محل عن الشعبي قال: سئل عن الحائض تصلي على الجنازة؟ قال: لا، ولا (الطاهرة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محل فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی سے حائضہ عورت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ کیا وہ نماز جنازہ ادا کرے گی ؟ آپ نے فرمایا : نہ حائضہ ادا کرے گی اور نہ ہی طاھرہ عورت۔
حدیث نمبر: 12261
١٢٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد اللَّه (بن حبيب) (١) ابن أبي ثابت قال: سألت عطاء تصلي (الحائض) (٢) على الجنازة؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے دریافت کیا حائضہ عورت نماز جنازہ ادا کرے گی ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔