حدیث نمبر: 12160
١٢١٦٠ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ابن عون قال: سئل محمد بن سيرين هل تطين القبور؟ فقال: لا أعلم به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین سے قبر کو لیپنے کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ آپ نے فرمایا میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 12161
١٢١٦١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن [أنه كان يكره تطيين القبور.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن قبروں کے لیپنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 12162
١٢١٦٢ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول (أنه) (١) كرهه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول قبروں کے لیپنے کو ناپسند فرماتے تھے۔