کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: بعض حضرات قبروستان والوں کو سلام کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
❮
❯
١٢١٥٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد أنه سئل عن التسليم على القبور فقال: ما كان من صنيعهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے قبروں کو سلام کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ ان کے (صحابہ کرام کے) طریقوں میں سے نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12150
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12150، ترقيم محمد عوامة 11913)
١٢١٥١ - حدثنا خالد بن الحارث قال: سئل هشام أكان عروة يأتي قبر النبي ﷺ فيسلم عليه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام سے سوال کیا گیا کیا حضرت عروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک پر آ کر سلام عرض کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 12151
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12151، ترقيم محمد عوامة 11914)