کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات قبروستان والوں کو سلام کرنے کو ناپسند کرتے ہیں
حدیث نمبر: 12150
١٢١٥٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد أنه سئل عن التسليم على القبور فقال: ما كان من صنيعهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ ابراہیم سے قبروں کو سلام کرنے کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا : یہ ان کے (صحابہ کرام کے) طریقوں میں سے نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 12151
١٢١٥١ - حدثنا خالد بن الحارث قال: سئل هشام أكان عروة يأتي قبر النبي ﷺ فيسلم عليه؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت ہشام سے سوال کیا گیا کیا حضرت عروہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک پر آ کر سلام عرض کرتے تھے ؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں۔