حدیث نمبر: 12105
١٢١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن المقبري عن عبد الرحمن بن مهران عن أبي هريرة (أنه) (١) (أوصى) (٢) أن (لا) (٣) يضربوا على (قبره) (٤) فسطاطًا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن مہران فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے وصیت فرمائی تھی کہ میری قبر پر خیمہ مت لگانا۔
حدیث نمبر: 12106
١٢١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع عن عمته أم النعمان عن بنت أبي سعيد الخدري أن أبا سعيد قال: (لا تضربوا) (١) على ⦗١٢٠⦘ (قبري) (٢) فسطاطًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بنت ابی سعید الخدری سے مروی ہے کہ حضرت ابو سعید الخدری نے فرمایا : میری قبر پر خیمہ نہ لگانا۔
حدیث نمبر: 12107
١٢١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن عمر (إن) (١) بن أبي عطاء قال: شهدت (وفاة) (٢) ابن عباس فوليه (٣) ابن الحنفية فبنى عليه بناء ثلاثة أيام (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن ابی عطاء فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی وفات پر حاضر ہوا تو جنازہ اور قبر کا انتظام حضرت ابن الحنفیہ نے کیا، آپ نے ان کی قبر پر تین دن تک خیمہ (گھر) بنایا۔
حدیث نمبر: 12108
١٢١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن أبي معشر عن محمد بن (المنكدر) (١) أن عمر ضرب على قبر زينب فسطاطًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن المنکدر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت زینب کی قبر مبارک پر خیمہ لگایا۔
حدیث نمبر: 12109
١٢١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (زيد) (١) بن حباب عن ثعلبة قال: سمعت محمد بن كعب يقول: هذه الفساطيط التي على القبور محدثة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثعلبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن کعب سے سنا آپ فرماتے تھے کہ قبروں پر خیمہ لگانا بدعت ہے۔