حدیث نمبر: 12088
١٢٠٨٨ - حدثنا أبو (بكر) (١) قال: (ثنا) (٢) شريك عن جابر عن أبي جعفر وسالم والقاسم قالوا: كان قبر النبي ﷺ وأبي بكر وعمر جثا قبلة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر، حضرت سالم اور حضرت قاسم فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک، حضرت صدیق اکبر، اور حضرت عمر کی قبر مبارک قبلہ کی طرف جھکی ہوئی (قبلہ رخ) تھیں اور ان پر اینٹیں گاڑ دی گئی تھیں۔
حدیث نمبر: 12089
١٢٠٨٩ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: رأيت قبور شهداء (أحد) (١) (جثا) (٢) (قد) (٣) (نبت) (٤) عليها (النصي) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے شہداء کی قبروں کو دیکھا جو جھکی ہوئی تھیں اور ان پر (عمدہ قسم کی) گھاس اگی ہوئی تھی۔
حدیث نمبر: 12090
١٢٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: (ثنا) (١) عيسى بن (يونس عن) (٢) سفيان التمار قال: دخلت البيت الذي فيه قبر النبي ﷺ فرأيت قبر النبي ﷺ وقبر أبي بكر وعمر (مسنمة) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان التمار فرماتے ہیں کہ میں اس مکان میں داخل ہوا جس میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک ہے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک اور حضرت ابوبکر صدیق، اور حضرت عمر کی قبر کو دیکھا وہ کوہان نما تھیں۔
حدیث نمبر: 12091
١٢٠٩١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الأشجعي عن سفيان عن (شيبة) (١) عن ⦗١١٦⦘ أبي نعامة قال: شهدت مع موسى بن طلحة جنازة فقال: (جمهروه، جمهروه) (٢) يعني سنموه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی نعامہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت موسیٰ بن طلحہ کے ساتھ ایک جنازے میں شریک ہوا آپ نے (جنازے کے بعد) فرمایا اس کی قبر اٹھی ہوئی کوہان نما بناؤ۔
حدیث نمبر: 12092
١٢٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن أبي حصين عن الشعبي قال: رأيت قبور شهداء أحد جثا مسنمة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ میں شہداء احد کی قبریں دیکھی وہ جھکی ہوئیں کوہان نما تھیں۔
حدیث نمبر: 12093
١٢٠٩٣ - حدثنا أبو (بكر) (١) قال: (ثنا) (٢) (أبو) (٣) داود الطيالسي عن خالد (بن) (٤) أبي عثمان عن رجل قال: رأيت قبر ابن عمر بعد (ما) (٥) دفن بأيام (مسنمًا) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن عثمان ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو دفن کرنے کے کچھ دنوں بعد ان کی قبر کو دیکھا تو وہ اٹھی ہوئی کوہان نما تھی۔