حدیث نمبر: 12032
١٢٠٣٢ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن ابن سيرين قال: كنت مع أنس في جنازة فأمر بالميت فأدخل من قبل رجليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھا آپ نے حکم دیا کہ میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے۔
حدیث نمبر: 12033
١٢٠٣٣ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن ابن عمر أنه أدخل ميتًا من قبل رجليه] (١) (٢).
حدیث نمبر: 12034
١٢٠٣٤ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق قال: شهدنا جنازة ابن معقل فقال رجل: إن صاحبكم (قد) (١) أوصى أن يسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن معقل کے جنازے میں شریک تھا، ایک شخص نے کہا : تمہارے ساتھی نے وصیت کی تھی کہ ان کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا جائے۔
حدیث نمبر: 12035
١٢٠٣٥ - حدثنا ابن عياش عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يسلون.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں صحابہ کرام میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارتے تھے۔
حدیث نمبر: 12036
١٢٠٣٦ - حدثنا ابن علية عن (منصور بن) (١) عبد الرحمن قال: قلت للشعبي: رجل دفن ميتًا فسله من قبل رجل القبر، قال: هذا واللَّه السنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے عرض کیا : ایک شخص میت کو دفن کرتے وقت پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارتا ہے (کیا یہ درست ہے ؟ ) آپ نے فرمایا ہاں اللہ کی قسم ! یہ سنت طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 12037
١٢٠٣٧ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع عن إسماعيل بن أبي خالد أن (قيسًا) (١) أوصى عند موته أن يسل سلًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس نے وصیت فرمائی تھی کہ مرنے کے بعد ان کو پاؤں کی جانب سے داخل کیا جائے۔
حدیث نمبر: 12038
١٢٠٣٨ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن (عمرو) (١) بن مهاجر عن عمر بن عبد العزيز أنه لا توفي (ابنه) (٢) أمر به فأدخل من قبل رجليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا بیٹا وفات پا گیا تو آپ نے حکم فرمایا کہ ان کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا جائے۔
حدیث نمبر: 12039
١٢٠٣٩ - حدثنا أبو داود عن شعبة عن (أبي) (١) إسحاق [قال: شهدت عبد اللَّه ابن يزيد أدخل الحارث من قبل رجليه وقال: هكذا السنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن یزید کے پاس حاضر ہوا آپ نے حضرت حارث کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا اور فرمایا یہی سنت طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 12040
١٢٠٤٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن أبي عزة] (١) قال: شهدت الشعبي أدخل ميتًا من قبل رجليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر ہوا آپ میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتار رہے تھے۔