حدیث نمبر: 12030
١٢٠٣٠ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا يكرهان أن يشق كفن الميت إذا أدخل القبر
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ میت کو قبر میں داخل کرتے وقت اس کے کفن کو کھولا جائے۔
حدیث نمبر: 12031
١٢٠٣١ - حدثنا وكيع عن إياس بن دغفل عن عبد اللَّه بن قيس بن عباد عن أبيه أنه أوصى إذا وضعتموني في حفرتي (فحرفوا) (١) (ما يلي) (٢) جسدي من الكفن حتى تفضوا بي إلى الأرض.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن قیس بن عباد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے وصیت فرمائی جب مجھے قبر میں رکھو تو میرے جسم کا جو حصہ کفن سے ملا ہو پھاڑ دو تاکہ مجھے حقیقی معنیٰ میں زمین کے سپرد کردو۔