حدیث نمبر: 12008
١٢٠٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن محمد بن إسحاق عن أبيه عن أشياخ الأنصار قالوا: أتي رسول اللَّه ﷺ يوم أحد بعبد اللَّه بن عمرو بن (حرام) (١) وعمرو ⦗٩٥⦘ ابن الجموح (قتيلين) (٢) فقال: "ادفنوهما في قبر واحد فإنهما كانا (متصاحبين) (٣) في الدنيا" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق اپنے والد سے اور وہ انصار کے شیوخ سے روایت کرتے ہں کہ غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بن حرام اور عمرو بن جموح کی لاشیں لائی گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ان دونوں کو ایک ہی قبر میں دفن کردو۔ بیشک یہ دونوں دنیا مں ل سچے دوست اور ساتھی تھے۔
حدیث نمبر: 12009
١٢٠٠٩ - حدثنا شبابة (بن) (١) سوار عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب (بن) (٢) مالك (أن) (٣) جابر بن عبد اللَّه أخبره: أن النبي ﷺ كان يجمع بين الرجلين من قتلى أحد في قبر واحد ويقول: "أيهما أكثر أخذا للقرآن؟ "، فإذا أشير به إلى أحدهما قدمه، يعني في اللحد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جنگ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو شھیدوں کی لاشیں لائی جاتیں ایک ہی قبر میں دفنانے کے لئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دریافت فرماتے : دونوں میں سے کس کو قرآن کا زیادہ حصہ یاد تھا ؟ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو لحد میں مقدم کرتے۔
حدیث نمبر: 12010
١٢٠١٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن قال: كان يكره أن يدفن (اثنان) (٢) في قبر واحد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں دو شخصوں (لاشوں) کا ایک ہی قبر میں دفن کرنا ناپسندیدہ ہے۔
حدیث نمبر: 12011
١٢٠١١ - حدثنا عبيد اللَّه عن أسامة عن الزهري عن أنس أن النبي ﷺ قال: "انظروا أيهم أكثر جمعًا للقرآن (فقدموه) (١) في اللحد" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے : دیکھو دونوں میں سے کس کو قرآن پاک کا زیادہ حصہ یاد تھا، اس کو لحد میں مقدم کرو۔
حدیث نمبر: 12012
١٢٠١٢ - حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا عبد الرحمن (بن) (١) عبد العريز عن الزهري عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك عن أبيه (أن) (٢) النبي ﷺ كان يجمع بين الرجلين والثلاثة في اللحد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی لحد (قبر) میں دو تین شخصوں کو جمع فرماتے ۔