کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نماز جنازہ ادا کرنے اور میت کو دفنانے تک ساتھ رہنے کا ثواب
حدیث نمبر: 11963
١١٩٦٣ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من صلى على جنازة فله قيراط ومن انتظر حتى يفرغ منها فله قيراطان"، (قالوا) (١): وما القيراطان؟ قال: "مثل الجبلين (العظيمين) (٢) " (٣).
حدیث نمبر: 11964
١١٩٦٤ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن عدي عن زربن (حبيش) (١) عن ⦗٨٣⦘ أبي بن كعب قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من صلى على جنازة فله قيراط ومن تبعها حتى تدفن فله (قيراطان) (٢)، (القيراط) (٣) مثل أحد" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی بن کعب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو دفنانے تک ساتھ رہا اور انتظار کرتا رہا اس کے لیے ایک دو قیراط اجر ہے اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 11965
١١٩٦٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى (بن) (١) عطاء قال: سمعت الوليد ابن (٢) عبد الرحمن يحدث عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "من صلى على جنازة فله قيراط فإن (شهد دفنها) (٣) كان له قيراطان القيراط مثل جبل أحد، قال ابن عمر: انظر ما (تقول) (٤)، قال: فبعثوا إلى عائشة فقالت: صدق (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو دفنانے تک حاضر رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے آپ سے فرمایا غور کرو آپ کیا کہہ رہے ہو ؟ پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تصدیق کے لے ن بھیجا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کی تصدیق فرمائی۔
حدیث نمبر: 11966
١١٩٦٦ - حدثنا أبو خالد عن هشام عن قتادة عن سالم (بن) (١) أبي الجعد عن معدان بن أبي طلحة (اليعمري) (٢) عن ثوبان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من تبع جنازة فله قيراط ومن تبعها حتى تدفن فله قيراطان"، (قالوا) (٣): ومثل أيش ⦗٨٤⦘ القيراط يا رسول اللَّه قال: " (أصغرهما) (٤) مثل أحد" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے جنازہ کی اتباع کی (نماز ادا کی) اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے۔ اور جو دفنانے تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے۔ صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! قیراط کتنا ہوتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس میں سب سے چھوٹا احد پہاڑ کے برابر۔
حدیث نمبر: 11967
١١٩٦٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن سالم البراد عن ابن [عمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ، حضرت سعید المقبری، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ ارشاد فرماتے ہیں جس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے۔ اور جو دفن تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 11968
١١٩٦٨ - وعن] (١) هشام (٢) عن سعيد المقبري عن أبي هريرة (٣).
حدیث نمبر: 11969
١١٩٦٩ - وعن أبيه عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قالوا: من صلى على جنازة فله قيراط، ومن شهدها حتى (يقضي) (١) قضاؤها فله قيراطان، القيراط مثل أحد (٢).
حدیث نمبر: 11970
١١٩٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد (عن) (١) جبير بن أبي صالح أنه سمع أبا هريرة يقول: من صلى على جنازة فله قيراط، ومن شهدها حتى يفرغ منها فله قيراطان والقيراط مثل أحد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل سنا۔
حدیث نمبر: 11971
١١٩٧١ - حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال قال: حدثني عمرو بن ⦗٨٥⦘ يحيى (المازني) (١) عن محمد بن يوسف (بن) (٢) عبد اللَّه بن سلام عن أبي سعيد (٣) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " [من أتى الجنازة عند أهلها فمشى معها حتى يصلَّى عليها فله قيراط ومن شهدها حتى تدفن فله قيراطان و (القيراط) (٤) مثل أحد" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص جنازہ کے اہل کے پاس آیا اور ان کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اس نے نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے۔ اور جو دفن تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط اجر ہے، اور قیراط احد پہاڑ کے مثل ہے۔
حدیث نمبر: 11972
١١٩٧٢ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن إسماعيل بن أبي خالد عن سالم البراد عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ] (١): "من صلى على جنازة فله قيراط" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کی نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے۔
حدیث نمبر: 11973
١١٩٧٣ - حدثنا العلاء بن (عصيم) (١) قال: ثنا (عبثر) (٢) أبو زبيد عن (برد) (٣) ابن أبي (زياد) (٤) عن المسيب بن (رافع) (٥) قال: سمعت البراء بن عازب يقول: ⦗٨٦⦘ قال رسول اللَّه ﷺ: "من صلى على جنازة فله قيراط ومن تبعها حتى تدفن فله قيراطان" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء بن عازب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کی نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے ایک قیراط اجر ہے اور جو دفن تک ساتھ رہا اس کے لیے دو قیراط۔