کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو شخص (نماز جنازہ میں) امام تک پہنچے تو وہ تکبیر کہہ چکا ہو تو کیا وہ فورا نماز میں شامل ہو جائے یا امام کی تکبیر کا انتظار کرے؟
حدیث نمبر: 11834
١١٨٣٤ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن الحارث أنه كان يقول: إذا انتهى الرجل إلى الجنازة وقد سبق ببعض التكبير لم يكبر حتى يكبر الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں جب آدمی نماز جنازہ میں اس وقت پہنچے جب امام کچھ تکبیریں کہہ چکا ہو تو وہ فورا تکبیر نہ کہے بلکہ امام کی تکبیر کا انتظار کرے (پھر نماز میں داخل ہو) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11834
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11834، ترقيم محمد عوامة 11608)
حدیث نمبر: 11835
١١٨٣٥ - حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن في الرجل ينتهي إلى الجنازة وهم يصلون عليها قال: يدخل معهم بتكبيرة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص نماز جنازہ کے لئے آئے اور لوگ نماز جنازہ ادا کر رہے ہوں تو وہ بھی تکبیر کہہ کر ان کے ساتھ شامل ہوجائے، (امام کی تکبیر کا انتظار نہ کرے) ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجنائز / حدیث: 11835
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11835، ترقيم محمد عوامة 11609)