حدیث نمبر: 11798
١١٧٩٨ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن أبي (معبد) (١) قال: كان ابن عباس يجمع الناس بالحمد ويكبر على الجنازة ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معبد فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نماز جنازہ میں سورة فاتحہ پڑھتے اور تین بار تکبیر کہتے۔
حدیث نمبر: 11799
١١٧٩٩ - حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن عمران بن (حدير) (٢) قال: صليت مع أنس بن مالك على (جنازة) (٣) فكبر عليها ثلاثًا لم يزد عليها ثم انصرف (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے تین تکبیریں پڑھیں اس پر اضافہ نہ کیا اور پھر آپ واپس لوٹ گئے۔
حدیث نمبر: 11800
١١٨٠٠ - حدثنا زيد بن الحباب عن القاسم قال: أخبرني أبي أنه (صلى) (١) على جنازة فقال له جابر بن زيد: تقدم، فكبر عليها ثلاثًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد صاحب نے بتایا کہ وہ ایک جنازے میں تھے تو ان سے حضرت جابر بن زید نے فرمایا آپ آگے ہو جاؤ۔ اور اس پر تین تکبیریں پڑھو۔