حدیث نمبر: 11789
١١٧٨٩ - حدثنا هشيم عن حصين عن الشعبي عن زيد بن أرقم: أنه صلى على ميت فكبر عليه خمسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کی نماز جنازہ میں پانچ تکبیرات پڑھیں۔
حدیث نمبر: 11790
١١٧٩٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: كان زيد يكبر على جنائزنا (أربعًا) (١) وأنه كبر على جنازة خمسًا فسألته فقال: كان رسول اللَّه ﷺ يكبرها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت زید ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں پڑھا کرتے تھے، پھر انہوں نے ایک جنازے پر پانچ تکبیریں پڑھیں۔ ہم نے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (اسی طرح) تکبیریں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11791
١١٧٩١ - حدثنا وكيع والفضل بن دكين عن شعبة عن المنهال عن (زر) (١) أن ابن مسعود كبر على رجل (من) (٢) بني (بلعدان) (٣) خمسًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بلعدان کے ایک شخص کی نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں پڑھیں۔
حدیث نمبر: 11792
١١٧٩٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي عن علقمة بن قيس أنه قدم من الشام فقال لعبد اللَّه: إني رأيت معاذ بن جبل وأصحابه بالشام يكبرون على ⦗٤٥⦘ الجنائز خمسًا (فوقتوا) (١) لنا (وقتا) (٢) نتابعكم عليه، قال: فأطرق عبد اللَّه ساعة ثم قال: كبروا ما كبر إمامكم لا وقت ولا عدد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ بن قیس فرماتے ہیں کہ میں شام سے واپس آیا تو میں نے حضرت عبد اللہ سے کہا : میں نے شام میں حضرت معاذ بن جبل اور ان کے ساتھیوں کو دیکھا وہ نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں پڑھتے ہیں۔ ہمارے لیے ایک عدد مقرر کردیں تاکہ ہم اس کی اتباع کریں۔ آپ تھوڑی دیر سر جھکا کر خاموش رہے پھر فرمایا : جتنی تمہارا امام تکبیریں کہے تم بھی اتنی تکبیریں کہو کوئی عدد مقرر نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 11793
١١٧٩٣ - حدثنا وكيع عن جعفر بن زياد عن يحيى بن الحارث التيمي (عن) (١) مولى لحذيفة عن حذيفة أنه كبر على جنازة خمسًا (٢)
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جنازے پر پانچ تکبیریں پڑھیں۔ حضرت وکیع کے علاوہ سب راوی اس بات کا بھی اضافہ فرماتے ہیں کہ پھر انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 11794
١١٧٩٤ - زاد فيه غير وكيع: ثم قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ فعله.
حدیث نمبر: 11795
١١٧٩٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر (عن) (١) عامر عن كاتب لعلي أن عليًا كبر على جنازة خمسًا (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک جنازہ پر پانچ تکبیرات پڑھیں۔
حدیث نمبر: 11796
١١٧٩٦ - حدثنا ابن فضيل عن أيوب بن النعمان قال: صليت خلف زيد بن أردم على جنازة فكبر عليها خمسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایوب بن نعمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی آپ نے اس میں پانچ تکبیریں پڑھیں۔
حدیث نمبر: 11797
١١٧٩٧ - حدثنا حفص عن عبد (الأعلى) (١) بن سلع عن عبد خير قال: كان ⦗٤٦⦘ علي يكبر على أهل بدر ستًا وعلى أصحاب رسول اللَّه ﷺ خمسًا وعلى سائر الناس أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ اصحاب بدر کے جنازے میں چھ تکبیریں پڑھتے، دوسرے صحابہ کرام کے جنازوں میں پانچ تکبیریں پڑھتے اور عام لوگوں کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں پڑھتے۔