کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: میت پر نوحہ کرنے (چیخ وپکار) اور گریبان چاک کرنے سے منع کیا گیا ہے
حدیث نمبر: 11677
١١٦٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عبد اللَّه بن (مرة) (١) عن مسروق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من لطم الخدود وشق الجيوب ودعا بدعاء أهل الجاهلية" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ ہم میں سے نہیں جو گالوں پر طمانچے مارے، اور گریبان چاک کرے اور جاہلیت کی طرح (جاہلوں کی طرح) پکارے۔
حدیث نمبر: 11678
١١٦٧٨ - حدثنا وكيع وعبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن زبيد عن إبراهيم عن مسروق عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ قال: "ليس منا من ضرب الخدود وشق الجيوب ودعا بدعوى (أهل) (١) الجاهلية" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ ہم میں سے نہیں جو چہروں پر مارے، گریبان چاک کرے اور جاہلوں کی طرح پکارے۔
حدیث نمبر: 11679
١١٦٧٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن عياض الأشعري قال: لما أغمي على أبي موسى (صاحت) (١) امرأته، فلما أفاق (قال: أما) (٢) علمت ما (قلت) (٣) لك؟ (قال) (٤): فلما مات لم (تصح) (٥) عليه، فقلنا: ما قال لك؟ (قالت) (٦): (قال) (٧): ⦗١٣⦘ ليس منا من (خرق) (٨) أو (حلق) (٩) أو سلق (١٠).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیاض اشعری فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ پر غشی طاری ہوئی تو ان کی اہلیہ نے چیخنا شروع کردیا، جب ان کو افاقہ ہوا تو انہوں نے اپنی اہلیہ سے فرمایا کیا تمہیں نہیں معلوم میں نے آپ سے کیا کہا تھا ؟ فرماتی ہیں پھر جب ان کا انتقال ہوا تو اس نے ان پر واویلا نہیں کیا، ہم نے عرض کیا ابو موسیٰ نے آپ سے کیا کہا تھا ؟ اہلیہ نے فرمایا انہوں نے کہا تھا وہ ہم میں سے نہیں جو گلے پر (چہرے پر) مارے، یا گریبان چاک کرے یا چیخے چلائے۔
حدیث نمبر: 11680
١١٦٨٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن (سهم) (١) بن منجاب عن القرثع (الضبي) (٢) قال: لما ثقل أبو موسى (صاحت) (٣) عليه امرأته فقال لها: (أما) (٤) علمت ما قال رسول اللَّه ﷺ قالت: بلى، ثم سكتت، فقيل لها بعد أي شيء؟ قال رسول اللَّه قال: (فقالت) (٥): إن رسول اللَّه ﷺ لعن من حلق وخرق وسلق (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرثع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو موسیٰ پر زندگی ثقیل ہوگئی تو ان کی اہلیہ نے چیخنا شروع کردیا۔ انہوں نے ان سے فرمایا کیا تجھے نہیں معلوم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا ہے ؟ کہا کیوں نہیں پھر خاموش ہوگئی۔ بعد میں ان سے پوچھا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا فرمایا تھا۔ انہوں نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے اس پر جو گریبان چاک کرے، گلے یا چہرے پر مارے اور چیخے اور چلائے۔
حدیث نمبر: 11681
١١٦٨١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق قال: لما مات خالد بن الوليد (اجتمعن) (١) نسوة بني الغيرة يبكين عليه؛ فقيل لعمر: أرسل إليهن فإنهنَّ لا يبلغك عنهن شيء تكرهه، قال: فقال عمر: وما عليهن أن يهرقن من دموعهن على أبي سليمان ما لم يكن نقع أو لقلقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ جب حضرت خالد بن ولید کا انتقال ہوا تو بنی مغیرہ کی عورتوں نے جمع ہو کر رونا شروع کردیا۔ لوگوں نے حضرت عمر سے عرض کیا۔ آپ ان کی طرف پیغام بھیجیں اور ان کو اس سے منع کریں کیا آپ تک ان کی طرف سے وہ چیز نہیں پہنچی جو ناپسندیدہ ہو ! حضرت عمر نے فرمایا ان پر آنسو بہانے میں کوئی گناہ نہیں جو وہ ابو سلیمان پر بہا رہی ہیں جب تک کہ وہ اپنے سروں پر مٹی نہ ڈالیں اور بہت زیادہ چیخیں اور شور نہ مچائیں۔
حدیث نمبر: 11682
١١٦٨٢ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: (ثنا) (١) القاسم ومكحول عن أبي أمامة أن رسول اللَّه ﷺ لعن الخامشة وجهها والشاقة جيبها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے مرویے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چہروں کو نوچنے والے اور گریبان چاک کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 11683
١١٦٨٣ - حدثنا وكيع وعلي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "نهيت عن صوت عند مصيبة (و) (١) خمش وجوه وشق جيوب ورنة شيطان" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مصیبت پر چیخنے، چہروں کو نوچنے، گریبان چاک کرنے اور شیطان کی طرح چیخنے چلانے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 11684
١١٦٨٤ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا هريم عن مجالد عن الشعبي عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس منا من حلق (ولا) (١) سلق (ولا) (٢) خرق" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ ہم میں سے نہیں جو گریبان چاک کرے، چیخے چلائے اور چہروں، گالوں پر مارے۔