کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات نے جنازے کے آگے سوار ہوکر چلنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 11577
١١٥٧٧ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عباس الهمداني عن ابن مغفل (١) قال: رأيت ابن عمر على بغل راكبًا أمام الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن معقل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما خچر پر سوار جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11578
١١٥٧٨ - حدثنا وكيع عن (عيينة) (١) (بن) (٢) عبد الرحمن عن أبيه قال: رأيت أبا بكرة في جنازة عبد الرحمن بن سمرة على بغلة له (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیینہ بن عبد الرحمن اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن سمرہ کے جنازے میں حضرت ابو بکرہ کو خچر پر سوار (آگے چلتے ہوئے) دیکھا۔
حدیث نمبر: 11579
١١٥٧٩ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن سماك عن جابر قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ في جنازة ابن الدحداح وهو راكب على فرس وهو يتقوس (١) به ونحن حوله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ابن دحداح کے جنازے میں گھوڑے پر سوار دیکھا وہ چھوٹی چھوٹی چھلانگ لگا کر چل رہا تھا اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اردگرد تھے۔
حدیث نمبر: 11580
١١٥٨٠ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي إسحاق عن (جبار) (١) الطائي قال: رأيت ابن عباس في جنازة [أم مصعب على أتان له فمرّ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبار الطائی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو حضرت ام مصعب کے جنازے میں سفید گدھی پر سوار دیکھا۔
حدیث نمبر: 11581
١١٥٨١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن (جبار) (١) الطائي قال: رأيت ابن عباس في جنازة] (٢) (فذكر نحوه) (٣) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبار الطائی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو ایک جنازے میں دیکھا۔ آگے حدیث اسی طرح ذکر فرمائی۔
حدیث نمبر: 11582
١١٥٨٢ - حدثنا ابن أبي زائدة وأبو معاوية عن حجاج عن الحكم قال: رأيت شريحًا على بغلة يسير أمام الجنازة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ میں ں ضرت شریح کو خچر پر سوار جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔ اور حضرت ابو معاویہ فرماتے ہیں کہ سفید خچر پر سوار جنازے کے پیچھے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11583
١١٥٨٣ - (و) (١) قال أبو معاوية: على بغلة بيضاء يسير خلف الجنازة.
حدیث نمبر: 11584
١١٥٨٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن شعبة عن نعيم قال: رأيت أبا وائل في جنازة خيثمة راكبًا على حمار (يقول) (١): (واحزناه) (٢) أو كلمة نحوها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل کو حضرت خیثمہ کے جنازے میں گدھے پر سوار دیکھا آپ فرما رہے تھے ہائے غم، یا اس جیسا کوئی اور کلمہ کہہ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 11585
١١٥٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن خالد بن دينار قال: قال: رأيت عطاء يسير أمام الجنازة راكبًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء جنازے کے آگے سوار (چلتے ہوئے) دیکھا۔
حدیث نمبر: 11586
١١٥٨٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن أبي عروبة قال: رأيت الحسن أمام الجنازة راكبًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابو عروبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو جنازے کے آگے سوار دیکھا۔
حدیث نمبر: 11587
١١٥٨٧ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن (أبي) (١) إسحاق قال: رأيت شريحًا راكبًا في جنازة أبي ميسرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں میں نے حضرت ابو میسرہ کے جنازے میں حضرت شریح کو سوار دیکھا۔
حدیث نمبر: 11588
١١٥٨٨ - حدثنا (وكيع عن) (١) سعيد بن (عبيد اللَّه) (٢) الثقفي عن زياد بن جبير ابن حية الثقفي عن أبيه عن المغيرة (بن شعبة) (٣) عن النبي ﷺ قال: "الراكب (يسير) (٤) خلف الجنازة والماشي حيث شاء منها والطفل يصلي عليه" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن شعبہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سوار جنازے کے پیچھے رہے، پیدل چلنے والا جہاں مرضی چلے، اور چھوٹے بچے پر نماز پڑھی جائے گی۔