حدیث نمبر: 11554
١١٥٥٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: رأيت النبي ﷺ وأبا بكر وعمر يمشون أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 11555
١١٥٥٥ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين عن سالم قال: رأيت (ابن) (١) عمر يمشي أمام الجنازة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11556
١١٥٥٦ - حدثنا وكيع عن مسعر (عن) (١) عدي (بن ثابت) (٢) عن أبي (حازم) (٣) قال: رأيت أبا هريرة [والحسن بن علي يمشيان أمام الجنازة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حسن کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11557
١١٥٥٧ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن صالح مولى التؤمة قال: رأيت أبا هريرة] (١) وأبا قتادة وابن عمر وأبا أسيد يمشون (أمام) (٢) الجنازة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو قتادہ، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابو اسید کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11558
١١٥٥٨ - حدثنا جرير بن (عبد الحميد) (١) عن (سهيل) (٢) بن أبي صالح عن أبيه قال: كان أصحاب محمد ﷺ يمشون أمام الجنازة (حتى) (٣) إذا تباعدوا عنها قاموا ينتظرونها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کو جنازے کے آگے چلتے، پھر جب وہ چلتے چلتے بہت آگے (دور) نکل جاتے تو وہاں پر کھڑے ہو کر جنازے کا (آنے کا) انتظار فرماتے ۔
حدیث نمبر: 11559
١١٥٥٩ - [حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: رأيت علقمة والأسود يمشيان أمام الجنازة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ اور حضرت اسود کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11560
١١٥٦٠ - [حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: رأيت سالمًا والقاسم يمشيان أمام الجنازة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11561
١١٥٦١ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن المشي أمام الجنازة فقال: لا أعلم به بأسًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے جنازے کے آگے چلنے سے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے فرمایا میں تو اس میں کچھ حرج نہیں سمجھتا اور حضرت قاسم اور حضرت سالم اس طرح کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 11562
١١٥٦٢ - قال: وكان القاسم وسالم يفعلانه.
حدیث نمبر: 11563
١١٥٦٣ - (حدثنا) (١) أبو بكر بن عياش عن حميد عن أنس في الجنازة أنتم (مشيعون) (٢) لها تمشون أمامها وخلفها وعن يمينها (وعن) (٣) شمالها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس ارشاد فرماتے ہیں : تم لوگ اس کے مدد گار ہو، اس کے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں چلا کرو۔
حدیث نمبر: 11564
١١٥٦٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا أبو مالك عن أبي حازم قال: مشيت مع الحسن بن علي وأبي هريرة وابن الزبير أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ، اور حضرت ابن زبیر کے ساتھ جنازے کے آگے چلا ہوں۔
حدیث نمبر: 11565
١١٥٦٥ - حدثنا أبو أسامة عن (عوف) (١) عن أبي (المنهال) (٢) عن أبي العالية قال: خلفها قريب وأمامها قريب وعن يسارها قريب وعن يمينها قريب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوالعالیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جنازے کے پیچھے چلنے والا قریب ہے، آگے چلنے والا قریب ہے، دائیں جانب چلنے والا قریب ہے اور بائیں جانب چلنے والا قریب ہے۔
حدیث نمبر: 11566
١١٥٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء قال: رأيت ابن عمر وعبيد بن عمير يمشيان أمام الجنازة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبید بن عمیر کو جنازے کے آگے چلتے ہوئے دیکھا۔
حدیث نمبر: 11567
١١٥٦٧ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن محمد بن عبيد اللَّه عن (العقار) (١) بن المغيرة قال: كنت أمشي خلف الجنازة فجاء أبو هريرة فوضع فقاري بين أصبعيه ثم (دفعني) (٢) حتى تقدمت أمام (الجنازة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقار بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں ایک جنازے کے پیچھے چل رہا تھا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور میری ریڑھ کی ہڈی کے درمیان انگلیاں رکھ کر مجھے دھکیلا یہاں تک کہ میں جنازے کے آگے پہنچ گیا۔