کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ میت کو غسل دینے والے پر غسل کرنا لازم ہے
١١٤٧٦ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن زكريا عن مصعب بن شيبة عن طلق ابن حبيب عن عبد اللَّه بن الزبيرأن عائشة حدثته: أن النبي ﷺ قال: " (يغتسل) (١) من غسل الميت" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو میت کو غسل دے وہ غسل کرلے۔
١١٤٧٧ - حدثنا وكيع عن سعيد بن عبد العزيز عن مكحول قال: (سأل) (١) رجل (حذيفة) (٢) كيف أصنع؟ قال: أغسله كيت (وكيت) (٣) فإذا فرغت فاغتسل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا میں کیسے غسل دوں ؟ آپ نے فرمایا ایسے ایسے اور پھر جب تم غسل دے کر فارغ ہو جاؤ تو خود غسل کرلو۔
١١٤٧٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن (جابر) (١) عن عامر عن الحارث عن علي قال: من غسل ميتًا فليغتسل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ ارشاد فرماتے ہیں کہ جو میت کو غسل دے اس کو غسل کرلینا چاہئے۔
١١٤٧٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: من السنة أن من غسل ميتًا اغتسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب ارشاد فرماتے ہیں کہ سنت میں سے یہ بات ہے کہ میت کو غسل دینے والا غسل کرلے۔
١١٤٨٠ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن رجلين من أصحاب علي وأصحاب عبد اللَّه غسلا ميتًا فاغتسل الذي من أصحاب علي وتوضأ الذي من أصحاب عبد اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے دو شخصوں نے میت کو غسل دیا، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں نے بعد میں خود غسل کیا لیکن حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں نے غسل نہ کیا۔
١١٤٨١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة أنه كان يقول: من غسل ميتًا فليغتسل ومن حمله فليتوضأ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں جو میت کو غسل دے وہ بعد میں (خود بھی) غسل کرے اور جو میت کو کندھا دے وہ وضو کرے۔
١١٤٨٢ - حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن صالح مولى التؤمة عن أبي هريرة عن النبي ﷺ أنه قال: "من غسل ميتًا فليغتسل ومن حمله فليتوضأ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو میت کو غسل دے وہ خود غسل کرے اور جو اس کو کندھا دے وہ وضو کرلے۔
١١٤٨٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن أبي قلابة أنه كان إذا غسل ميتًا اغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ جب متل کو غسل دیتے تو خود بھی غسل کرلیتے۔