کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: میت کے کپڑوں کو دھونی دینا، دھونی تب دیں گے جب کفن اس پر ہو یا نہ ہو؟
حدیث نمبر: 11436
١١٤٣٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر (عن إبراهيم) (١) قال: (تجمر) (٢) (ثيابه) (٣) قبل أن تلبسها إياه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں دھونی دیں گے اس کو کفن دینے سے پہلے۔
حدیث نمبر: 11437
١١٤٣٧ - حدثنا يزيد بن هارون (عن هشام) (١) عن الحسن قال: (تجمر) (٢) ثياب الميت على (مشجب) (٣) أو (قصبات) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میت کے کپڑوں کو (کفن) ہینگر وغیرہ پر لٹکا کر دھونی دیں گے، اور محمد فرماتے ہیں کہ اگر وہ اس طرح کریں تو اچھا ہے، اور مجھے یہ پسند ہے کہ اس کو کفن پہنانے کے بعد اس کے کپڑوں کو دھونی دی جائے تاکہ اس کی خوشبو باقی رہے۔
حدیث نمبر: 11438
١١٤٣٨ - قال: وكان محمد يرى ذلك؛ إلى فعلوا فهو حسن وأحب إليّ أن (تجمر) (١) وهي عليه بعد ما (يلبس) (٢) فهو (أبقى) (٣) (لريحها) (٤).
حدیث نمبر: 11439
١١٤٣٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن حفص قال: لا (تجمر) (١) من الميت إلا ثيابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص ارشاد فرماتے ہیں کہ میت کے صرف کپڑوں کو دھونی دیں گے۔
حدیث نمبر: 11440
١١٤٤٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن فاطمة عن أسماء أنها قالت عند موتها: إذا أنا مت فاغسلوني وكفنوني واجمروا ثيابي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فاطمہ فرماتی ہیں کہ حضرت اسمائ کا جب آخری وقت آیا تو آپ نے فرمایا : جب میں مر جاؤں تو مجھے غسل دینا اور پھر مجھے کفن پہنانا اور پھر میرے کپڑوں کو دھونی دینا۔