حدیث نمبر: 11418
١١٤١٨ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن ابن سيرين قال: توضع الخرقة على بطنها وتعصب بها فخذيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خرقہ کو عورت کے پیٹ پر رکھیں گے اور اسکو عورت کی رانوں کے گرد ڈالیں گے۔
حدیث نمبر: 11419
١١٤١٩ - حدثنا (عبد الرحيم) (١) عن هشام عن ابن سيرين في الخرقة الخامسة تلف بها الفخذين تحت الدرع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین ارشاد فرماتے ہیں کہ پانچویں کپڑے سے عورت کی رانوں کو لپیٹیں گے چادر کے نیچے سے۔
حدیث نمبر: 11420
١١٤٢٠ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن عن) (١) عيسى بن أبي عزة ⦗٥٠٦⦘ عن الشعبي قال: وخرقة (تكون) (٢) على بطنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ خرقہ کو عورت کے پیٹ پر ڈالیں گے۔
حدیث نمبر: 11421
١١٤٢١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: تشد الخرقة فوق الثياب.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ خرقہ کو کپڑوں کے اوپر سے باندھ دیں گے۔