کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو آدمی قتل یا شہید ہو جائے اسکو اسی طرح دفن کر دیا جائے گا یا اسکو غسل دیا جائے؟
حدیث نمبر: 11314
١١٣١٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (المثنى) (١) (بن) (٢) بلال (العبدي) (٣) قال: حدثنا أشياخنا الذين كانوا شهدوا زيد بن صوحان حين أصيب يوم الجمل قال: شدوا علي ثيابي ولا تغسلوا عني دمًا (ولا ترابًا) (٤) فإني رجل مخاصم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنی بن بلال العبدی فرماتے ہیں کہ مجھ سے ان حضرات نے بیان کیا ہے کہ جب حضرت زید بن صوحان کو جنگ جمل میں جب زخم لگا تو وہ اسوقت وہاں موجود تھے۔ حضرت زید نے فرمایا میرے کپڑے میرے اوپر کس دو ، اور میرے اوپر سے خون اور مٹی کو نہ دھونا کیونکہ میں لڑنے والا انسان ہوں۔
حدیث نمبر: 11315
١١٣١٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن ابن سيرين قال: كان إذا سئل عن غسل الشهيد حدث بحديث حجر بن عدي قال: قال حجر بن عدي لمن (حضره) (١) من أهل بيته: لا تغسلوا عني دمًا ولا تطلقوا عني (حديدًا) (٢) وادفنوني في ثيابي فإني ألتقي أنا ومعاوية على الجادة غدًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین سے جب شھید کو غسل دینے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے حضرت حجر بن عدی کی حدیث بیان فرمائی کہ حضرت حجر بن عدی نے شہادت سے پہلے اپنے گھر کے ایک فرد سے کہا : فرمایا : میرا خون مت دھونا، اور میرے ہتھیار مجھ سے الگ نہ کرنا اور مجھے میرے انہی کپڑوں میں دفن کرنا، بیشک میں اور حضرت معاویہ کل ایک ہی دستر خوان پر ملاقات کریں گے۔
حدیث نمبر: 11316
١١٣١٦ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق أن رجلًا من أصحاب عبد اللَّه قتله العدو (و) (١) قد دفناه في ثيابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں میں سے ایک شخص کو دشمن نے قتل کردیا تو ہم نے اس کو انہی کپڑوں میں دفن کردیا۔
حدیث نمبر: 11317
١١٣١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى قال: قال (سعد) (١) بن (عبيد) (٢) القاري يوم القادسية: إنا لاقو العدو غدًا إن شاء اللَّه، وإنا مستشهدون، فلا تغسلوا عنا دمًا ولا (تكفنوا) (٣) إلا في ثوب كان (علينا) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے دن حضرت سعد بن عبید القاری نے فرمایا : ہم کل ان شاء اللہ دشمن سے ملاقات کرنے والے ہیں اور ہم شھیدوں میں سے ہوں گے، تم لوگ ہمارے خون کو مت دھونا اور ہمیں ہمارے انہی کپڑوں میں کفن دینا۔
حدیث نمبر: 11318
١١٣١٨ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن (مخول) (٢) بن راشد النهدي عن العيزار بن حريث العبدي قال: قال زيد بن صوحان يوم الجمل: ارمسوني في الأرض رمسًا، ولا تغسلوا عني دمًا، ولا (تنزعوا) (٣) عني ثوبًا إلا الخفين فإني محاج أحاج (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیزار بن حارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان جنگ جمل کے دن فرمایا : مجھے دفنا دینا اور میرا خون نہ دھونا اور موزے اتار دینا لیکن کپڑے نہ اتارنا۔ کیونکہ میں ان سب چیزوں کو قیامت کے دن اپنے حق میں پیش کروں گا۔
حدیث نمبر: 11319
١١٣١٩ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن مصعب بن المثنى قال سفيان عن رجل عن زيد بن صوحان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن صوحان نے جنگ جمل میں فرمایا تھا کہ ہمیں اور ہمارے زمین پر گرے ہوئے لہو کو دفن کردینا۔
حدیث نمبر: 11320
١١٣٢٠ - وقال مسعر: عن مصعب بن المثنى (عن زيد بن صوحان) (١) أنه قال ⦗٤٨٣⦘ يوم الجمل: ادفنونا وما أصاب الثرى من دمائنا (٢).
حدیث نمبر: 11321
١١٣٢١ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب (والحسن) (٢) أنهما قالا: الشهيد يغسل ما مات ميت إلا أجنب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب اور حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ شھید کو غسل دیا جائے گا اور جو جنبی حالت میں مرے اس کو بھی۔
حدیث نمبر: 11322
١١٣٢٢ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) زكريا عن عامر أن حنظلة بن الراهب طهرته الملائكة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت حنظلہ کو ملائکہ نے غسل دیا۔
حدیث نمبر: 11323
١١٣٢٣ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) إسماعيل بن أبي خالد عن يحيى بن (عابس) (٢) (عن) (٣) عمار قال: ادفنوني في ثيابي فإني مخاصم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار فرماتے ہیں مجھے میرے کپڑوں میں ہی دفن کردینا کیونکہ میں لڑنے والا (جہاد کرنے والا) ہوں۔
حدیث نمبر: 11324
١١٣٢٤ - حدثنا عيسى بن يونس عن إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت يحيى ابن عابس يحدث (١) قيس بن (أبي) (٢) (حازم) (٣) عن عمار مثله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 11325
١١٣٢٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رفع القتيل دفن في ثيابه، وإن رفع وبه رمق صنع به ما يصنع بغيره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب مقتول (میدان جہاد) سے اٹھایا جائے گا تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا، اور اگر اس کو اٹھایا اور اس میں زندگی کی کچھ رمق باقی ہے تو اس کے ساتھ وہی طریقہ اختیار کیا جائے گا جو دوسروں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 11326
١١٣٢٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عيسى بن أبي (عزة) (١) (عن) (٢) عامر في رجل قتلته اللصوص قال: يدفن في ثيابه ولا يغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کو چوروں نے قتل کردیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11327
١١٣٢٧ - حدثنا أبو أسامة (قال: حدثنا) (١) ثابت بن عمارة قال: سمعت (غنيم) (٢) بن قيس يقول (٣): الشهيد يدفن في ثيابه ولا يغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عمارہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت غنیم ابن قیس سے سنا وہ فرماتے ہیں : شہید کو انہی کپڑوں میں دفن کیا جائے گا اور اسکو غسل نہیں دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11328
١١٣٢٨ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في القتيل إذا كان عليه مهل غسل.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مقتول پر اگر پیپ وغیرہ ہو تو اسکو غسل دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11329
١١٣٢٩ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن (الحكم) (١) و (حماد) (٢) عن إبراهيم قال: إذا مات في المعركة دفن ونزع ما كان عليه من خف أو نعل وإذا رفع وبه رمق ثم مات (يصنع) (٣) به ما يصنع بالميت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص معرکہ میں مرے تو اس کو دفن کردیا جائے گا اور اس کے موزے اور جوتے اتار دیئے جائیں گے، اور اگر اس کو میدان سے اٹھایا گیا اور اس میں زندگی کی رمق باقی تھی، پھر وہ مرگیا تو اس کے ساتھ عام مردوں والا معاملہ کریں گے (غسل وغیرہ دیں گے) ۔
حدیث نمبر: 11330
١١٣٣٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن أن النبي ﷺ (أمر) (١) ⦗٤٨٥⦘ بحمزة حين استشهد (فغسل) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت حمزہ شھید ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو غسل دینے کا حکم فرمایا چناچہ انہیں غسل دیا گیا۔
حدیث نمبر: 11331
١١٣٣١ - (حدثنا شبابة قال: أخبرنا) (١): ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك أن جابر بن عبد اللَّه أخبره: أن النبي ﷺ لم يصل على قتلى أحد ولم يغسلوا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غروہ احد کے شھداء کی نہ نماز جنازہ پڑھی اور نہ ہی ان کو غسل دیا۔
حدیث نمبر: 11332
١١٣٣٢ - (حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال) (١): (حدثنا) (٢) (عبيد اللَّه) (٣) عن نافع عن ابن عمر قال: كفن عمر وحنط وغسل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو کفن دیا گیا غسل دیا گیا اور خوشبو لگائی گی۔
حدیث نمبر: 11333
١١٣٣٣ - حدثنا شريك عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر بنحوه إلا أنه قال: كان من أفضل الشهداء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی طرح منقول ہے، اور آخر میں فرماتے ہیں کہ آپ افضل الشھداء میں سے ہیں۔
حدیث نمبر: 11334
١١٣٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي عروبة عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا قتل في المعركة دفن في ثيابه ولم يغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراھیم فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص معرکہ میں شہید ہو تو اس کو انہی کپڑوں میں دفن کردیا جائے گا اور غسل نہیں دیا جائے گا۔