کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: میت کو غسل دینے کے بعد اس کے ناخن وغیرہ کاٹیں گے کہ نہیں؟
حدیث نمبر: 11261
١١٢٦١ - حدثنا الثقفي عن أيوب عن محمد أنه كان يكره أن يؤخذ من عانة أو ظفر بعد الموت وكان يقول: ينبغي لأهل المريض أن يفعلوا ذلك في ثقله.
مولانا محمد اویس سرور
محمد اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ مرنے کے بعد ناخن اور بغلوں کے بال لئے جائیں، فرماتے ہیں مریض پر جب مرض کی شدت ہو تو اس کے اہل و عیال کو یہ کام کرلینا چاہیے۔
حدیث نمبر: 11262
١١٢٦٢ - [حدثنا إسماعيل بن علية عن شعبة عن منصور عن الحسن قال: تقدم أظفار الميت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میت کے ناخن کاٹے جائیں گے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر حضرت حماد کے سامنے کیا تو آپ نے اس کا انکار فرمایا اور فرمایا : آپ کا کیا خیال ہے اگر اسکے ختنے نہ ہوئے ہوں تو ختنے بھی کیئے جائیں گے ؟
حدیث نمبر: 11263
١١٢٦٣ - قال شعبة: فذكرت ذلك لحماد فأنكره وقال: أرأيت إن كان (أقلف) (١) أيختن] (٢).
حدیث نمبر: 11264
١١٢٦٤ - [حدثنا إسماعيل بن علية عن خالد الحذاء عن أبي قلابة أن (سعدًا) (١) غسل ميتًا فدعا بموسى (فحلقه) (٢)] (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد میت کو غسل دے رہے تھے آپ نے استرا مانگا۔
حدیث نمبر: 11265
١١٢٦٥ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن هشام عن محمد أنه كان يعجبه إذا ثقل (المريض) (١) أن يؤخذ من شاربه وأظفاره وعانته فإن هلك لم يؤخذ منه شيء.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جب مریض پر مرض کی شدت بڑھ جائے تو چاہئے کہ اس کی مونچھوں، ناخنوں اور زائد بالوں کو کاٹ دیا جائے، جب وہ مرجائے تو ان میں سے کچھ بھی نہ کاٹا جائے گا۔
حدیث نمبر: 11266
١١٢٦٦ - [حدثنا (يزيد بن) (١) هارون عن حميد عن بكر أنه كان إذا رأى من الميت شيئًا فاحشًا من شعر (و) (٢) ظفر أخذه وقلمه] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر جب میت کے ناخن یا بال وغیرہ غیر معمولی طور پر بڑھے ہوئے دیکھتے تو کاٹ دیتے۔
حدیث نمبر: 11267
١١٢٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن عقبة بن أبي الصهباء قال: حدثنا أبو ⦗٤٧٠⦘ العالية القيسي أن أبا المليح (الهذلي) (١) أوصاهم (فقال) (٢): إذا مات أن يأخذوا من شعره وأظفاره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالہہ القیسی فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الملیح الھذلی نے مجھے وصیت فرمائی کہ جب مرجائیں تو ان کے ناخن اور بالوں کو کاٹا جائے۔
حدیث نمبر: 11268
١١٢٦٨ - حدثنا (وكيع) (١) (عن) (٢) سفيان عن خالد عن أبي قلابة أن سعدًا غسل ميتًا فدعا بالموسى فحلقه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد میت غسل دے رہے تھے آپ نے استرا مانگا اور میت کا حلق کردیا۔