کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ عشر صرف سال میں ایک مرتبہ (واجب) ہے
حدیث نمبر: 10895
١٠٨٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن (عياش) (١) عن أبي حصين عن زياد بن (حدير) (٢) قال: استعملني عمر على (الماصر) (٣)، فكنت أعشر من أقبل وأدبر، فخرج إليه رجل، فأعلمه، فكتب إلي (أن) (٤) لا تعشر إلا مرة واحدة يعني في السنة (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر فاروق نے عامل مقرر فرمایا کہ میں کشتیوں والوں سے (عشر) وغیرہ وصول کروں، میں ہر آنے اور جانے والے سے عشر وصول کرتا تھا، حضرت عمر کی طرف ایک آدمی گیا اور اس نے ان کو بتایا، انہوں نے میری طرف لکھا کہ : عشر صرف سال میں ایک بار وصول کیا کرو۔
حدیث نمبر: 10896
١٠٨٩٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن غالب (١) أبي الهذيل عن إبراهيم قال: جاء نصراني إلى عمر، فقال: إن عاملك عشر في السنة مرتين (٢)، فقال: من أنت؟ فقال: أنا الشيخ النصراني، فقال (له) (٣) عمر: وأنا الشيخ الحنيف، فكتب إلى عامله أن لا تعشر في السنة إلا مرة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت عمر فاروق کے پاس نصرانیوں کا شیخ آیا اور کہنے لگا کہ آپ کا عامل سال میں دو بار عشر وصول کرتا ہے، آپ نے پوچھا کہ تو کون ہے ؟ اس نے کہا نصرانیوں کا شیخ (امیر) ، حضرت عمر فاروق نے فرمایا میں دین حنیف کا شیخ (امیر) ہوں۔ پھر آپ نے اپنے عامل کو لکھا کہ سال میں صرف ایک بار عشر وصول کیا کرو۔
حدیث نمبر: 10897
١٠٨٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن زياد (بن حدير) (١) قال: أنا أول من عشر في الإسلام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن حدیر فرماتے ہیں کہ میں پہلا شخص ہوں جس نے اسلام میں عشر وصول کیا۔