حدیث نمبر: 10730
١٠٧٣٠ - حدثنا عبد الرحيم (عن) (١) الحجاج عن عمرو بن دينار عن طاوس قال: بعث رسول اللَّه ﷺ معاذًا إلى اليمن (وأمره) (٢) أن يأخذ الصدقة من الحنطة والشعير [فأخذ العروض (٣) الثياب من الحنطة والشعير] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ کو یمن بھیجا اور حکم فرمایا کہ گندم اور جو میں سے زکوٰۃ و صدقات وصول کرنا۔ پس انہوں نے سامان، کپڑے، گندم اور جو میں سے وصول فرمایا۔
حدیث نمبر: 10731
١٠٧٣١ - حدثنا جرير (بن) (١) عبد الحميد عن ليث عن عطاء أن عمر كان يأخذ (العروض) (٢) في الصدقة من (الورق) (٣) وغيرها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت عمر صدقات و زکوٰۃ میں وصول فرماتے تھے سامان اور سکے (چاندی) اور اس کے علاوہ دوسری اشیائ۔
حدیث نمبر: 10732
١٠٧٣٢ - حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: (قال) (١) معاذ (٢) (أئتوني) (٣) (بخميس) (٤) أو (لبيس) (٥) (آخذ) (٦) منكم (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت معاذ نے فرمایا : تم لوگ میرے پاس وہ کپڑے جو پانچ گز لمبے ہیں اور وہ کپڑے جو تم استعمال کرتے ہو لے کر آؤ تا کہ میں تم سے وصول کروں۔
حدیث نمبر: 10733
١٠٧٣٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس أن معاذًا كان يأخذ (العروض) (١) في الصدقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس سے مروی ہے کہ حضرت معاذ زکوٰۃ و صدقات میں سامان وصول فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10734
١٠٧٣٤ - حدثنا وكيع عن (أبي سنان) (١) عن (عنترة) (٢) أن عليًا كان يأخذ العروض في الجزية من أهل الإبر (الإبر) (٣) ومن أهل (المسال المسال) (٤) ومن أهل (الحبال الحبال) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عنترہ سے مروی ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ جزیہ میں سامان وصول فرمایا کرتے تھے سوئی (کا کاروبار کرنے) والوں سے سوئی اور ٹوکری والوں سے ٹوکری اور رسی والوں سے رسی۔