حدیث نمبر: 10609
١٠٦٠٩ - (حدثنا ابن (أبي شيبة) (١) قال) (٢): حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: أمر رسول اللَّه صلى اللَّه عليه و (سلم) (٣) بإخراج زكاة الفطر قبل الصلاة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقۃ الفطر نماز عید سے پہلے ادا کرنیکا حکم فرمایا۔
حدیث نمبر: 10610
١٠٦١٠ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر أنه كان يخرجها قبل الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما صدقۃ الفطر نماز سے پہلے ادا فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10611
١٠٦١١ - حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) بن عمر عن نافع عن ابن عمر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اسی کے مثل منقول ہے۔
حدیث نمبر: 10612
١٠٦١٢ - (و) (١) عن الحجاج عن نافع عن ابن عمر مثله (٢).
حدیث نمبر: 10613
١٠٦١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن عطاء عن (ابن عباس) (١) قال: من السنة أن (تخرج) (٢) صدقة الفطر قبل الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بیشک سنت طریقہ یہ ہے کہ صدقۃ الفطر کو نماز سے پہلے ادا کیا جائے۔
حدیث نمبر: 10614
١٠٦١٤ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن أبي معشر عن إبراهيم أنه كان يحب أن يخرج زكاة الفطر قبل أن يخرج إلى (الجبانة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معشر سے مروی ہے کہ ابراہیم صدقۃ الفطر عید گاہ (کھلا میدان) جانے سے پہلے ادا کرنے کو پسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10615
١٠٦١٥ - (حدثنا أبو أسامة عن ابن عون) (١) عن عبد اللَّه بن (مسلم بن) (٢) يسار عن أبيه أنه كان يعطي صدقة الفطر قبل الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ صدقۃ الفطر نماز عید سے قبل ادا فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10616
١٠٦١٦ - [حدثنا وكيع عن أفلح عن القاسم: أنه كان يخرجها قبل الصلاة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح سے مروی ہے کہ حضرت قاسم نماز سے پہلے صدقۃ الفطر ادا فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10617
١٠٦١٧ - حدثنا غسان بن مضر عن سعيد بن يزيد قال: كان (أبو نضرة) (١) يقعد (٢) (يوم الفطر) (٣) في مسجد الحي، فيؤتى (بزكاتهم) (٤) (ويرسل) (٥) ⦗٢٨٣⦘ (إلى) (٦) من بقي، فيؤتى بزكاته، فيقسمها في فقراء الحي (ثم يخرج) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن یزید سے مروی ہے کہ حضرت ابو نضرہ محلہ کی مسجد میں یوم الفطر کے دن بیٹھ جاتے، ان کے پاس زکوٰۃ (وغیرہ) لائی جاتی تو اور جو باقی رہ جاتے ان کی طرف قاصد روانہ کرتے ان کی زکوٰۃ بھی آجاتی وہ اس کو محلہ کے فقراء کے درمیان تقسیم فرماتے پھر مسجد سے نکلتے۔
حدیث نمبر: 10618
١٠٦١٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: لا يخرج الرجل يوم الفطر إلى المصلى حتى يؤدي صدقة الفطر وما على أهله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ آدمی عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف تب تک نہ جائے جب تک کہ صدقۃ الفطر ادا نہ کرے اور جو اس کے اہل پر واجب ہے وہ ادا نہ کرلے۔
حدیث نمبر: 10619
١٠٦١٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عكرمة قال: قدم زكاتك قبل صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اپنی نماز سے قبل (نماز عید) زکوٰۃ (صدقۃ الفطر) ادا کرو۔
حدیث نمبر: 10620
١٠٦٢٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن الحكم قال: كانوا يستحبون إخراجها قبل الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے مروی ہے کہ فقہاء کرام صدقۃ الفطر نماز سے قبل ادا کرنے کو پسند فرماتے تھے۔ جب کہ حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو صدقۃ الفطر نماز سے پہلے ادا کرے اور اگر چاہے تو بعد میں ادا کرلے۔
حدیث نمبر: 10621
١٠٦٢١ - وقال عامر: إن شاء عجلها وإن شاء أخرها.
حدیث نمبر: 10622
١٠٦٢٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن ابن سيرين أنه كان (يعطي) (١) صدقة الفطر بعد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون سے مروی ہے کہ حضرت ابن سیرین صدقۃ الفطر نماز کے بعد ادا فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10623
١٠٦٢٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن مطرف قال: أخبرني (ختن مجاهد) (١) (عن) (٢) مجاهد قال: صدقة الفطر يوم الفطر (زكاة)، ومن أعطاها بعد ذلك فهي صدقة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر یوم الفطر کی زکوٰۃ ہے۔ اور جو اس کو نماز کے بعد ادا کرے تو یہ اس کے حق میں صدقہ ہے۔
حدیث نمبر: 10624
١٠٦٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن (زهير) (١) قال: ثنا أبو إسحاق قال: كان أبو ميسرة يطعم بعد ما يصلي.