کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا ایک جگہ بیٹھ جائے جو لوگ اسکو ادا کریں اسکو وہ وصول کر لے
حدیث نمبر: 10604
١٠٦٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر عن أبيه قال: كان طاوس يرى أن يجلس المصدق، فإن أُعطي شيئًا أخذ، وإن لم يعط شيئًا (سكت) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت طاؤس کی رائے یہ تھی کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا (ایک جگہ) بیٹھ جائے گا۔ اس کو جو (زکوٰۃ) دی جائے وہ وصول کرلے گا اور جو اس کو نہ دے تو وہ خاموش رہے گا۔ (کسی کے ساتھ تکرار نہ کرے گا) ۔
حدیث نمبر: 10605
١٠٦٠٥ - حدثنا عبد الرحيم عن يحيى بن سعيد عن محمد بن يحيى بن حبان أن شيخين من أشجع أخبراه أن محمد بن مسلمة الأنصاري من أصحاب بدر كان (يقدم) (١) عليهم، فيصدق ماشيتهم في زمن عمر بن الخطاب، فكان يجلس فمن أتاه بشاة فيها وفاء من حقه قبلها منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن مسلمہ انصاری جو اصحاب بدر میں سے ہیں۔ حضرت عمر کے زمانہ میں وہ قبیلہ اشجع کے لوگوں کے پاس آ کر جانوروں کی زکوٰۃ وصول کیا کرتے تھے۔ وہ ایک جگہ بیٹھ جاتے پس جو ان کے پاس بکری لے کر آتا اپنا حق زکوٰۃ ادا کرنے کے لئے تو وہ اس سے وصول فرما لیتے۔
حدیث نمبر: 10606
١٠٦٠٦ - حدثنا حفص عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن (أبي) (١) حارثة قال: بعثنا عمر (مصدقين) (٢)، فكنا إذا (أتينا) (٣) بشيء فيه وفاء من حقنا (قبلنا) (٤) منه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حارثہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق نے ہمیں زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا۔ پس ہمارے پاس جو کچھ لے کر آتا جس میں ہمارا حق ہوتا ہم وہ اس سے وصول کرلیتے۔
حدیث نمبر: 10607
١٠٦٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن رجل عن طاوس قال: يأتيهم [المصدق على مياههم] (١) ولا يستحلفهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا لوگوں کے پاس ان کی پانی کی گھاٹ (یا کوئی ایسی جگہ جہاں سب جمع ہوسکتے ہوں) پر آئے اور ان کو کسی قسم کی قسم یا عہد و پیمان نہ دلوائے (یعنی کسی کام پر مجبور نہ کرے) ۔
حدیث نمبر: 10608
١٠٦٠٨ - حدثنا أبو داود عن حماد بن زيد عن أيوب عن محمد قال: كان المصدق يجيء فإن رأى إبلًا قائمة وغنمًا صدقها ولم ينتظر.
مولانا محمد اویس سرور
محمد ارشاد فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ وصول کرنے والا آتا تھا۔ پس اگر وہ اونٹ اور بکریوں کو دیکھتا تو ان کی زکوٰۃ وصول کرنے لگتا اور وہ (کسی کا) انتظار نہیں کرتا تھا۔