کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جو کچھ عشر وصول کرنے والا وصول کرے اسکو بھی زکوٰۃ میں شمار کرے
حدیث نمبر: 10580
١٠٥٨٠ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز بن صهيب عن أنس و (الحسن) (١) ⦗٢٧٦⦘ (قالا) (٢): ما أخذ منك على الجسور والقناطير فتلك زكاة قاضية (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس اور حسن فرماتے ہیں کہ : جو کچھ پلوں پر آپ سے وصول کیا گیا وہ ماضی کی زکوٰۃ شمار ہوگی۔
حدیث نمبر: 10581
١٠٥٨١ - حدثنا أبو الأحوص وأبو بكر عن مغيرة عن إبراهيم قال: احتسب (بما) (١) أخذ منك (العشارون) (٢) من زكاة مالك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو عشر وصول کرنے والے آپ سے لیں اسکو بھی اپنے مال کی زکوٰۃ میں شمار کر۔
حدیث نمبر: 10582
١٠٥٨٢ - حدثنا أبو أسامة عن الزبرقان قال: سألت أبا رزين ما يأخذ العشار من التجار قال: يحتسب به من زكاته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو رزین سے دریافت فرمایا کہ جو تاجروں سے عشر وصول کیا جاتا ہے (اس کا کیا حکم ہے ؟ ) آپ نے ارشاد فرمایا کہ اسکو زکوٰۃ میں شمار کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 10583
١٠٥٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (هاشم) (١) (عن إبراهيم والحسن قالا) (٢): (ما) (٣) أخذ منك العاشر (فاحتسب به) (٤) من الزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حسن ارشاد فرماتے ہیں کہ جو مال عشر وصول کرنے والا آپ سے وصول کرے تو اسکو زکوٰۃ میں سے شمار کرو۔
حدیث نمبر: 10584
١٠٥٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: يحتسب به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور سے مروی ہے کہ ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسکو زکوٰۃ میں شمار کیا جائیگا۔
حدیث نمبر: 10585
١٠٥٨٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن قال: إذا مر (على) (١) العاشر فأخذ منه احتسب (به) (٢) من زكاته.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب تو عاشر کے پاس سے گذرے اور وہ تجھ سے عشر وصول کرے تو اس کو زکوٰۃ میں شمار کر۔
حدیث نمبر: 10586
١٠٥٨٦ - حدثنا ابن (عياش) (١) عن عبد العزيز بن عبد اللَّه عن الشعبي قال ⦗٢٧٧⦘ في الرجل يمر بالعاشر فيأخذ منه، (قال) (٢): يحتسب ما أخذوا منه من زكاة (ماله) (٣).
حدیث نمبر: 10587
١٠٥٨٧ - حدثنا وكيع عن قيس عن سالم عن سعيد بن جبير قال: يحتسب (به) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ اس مال کو بھی زکوٰۃ میں شمار کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 10588
١٠٥٨٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الملك عن عطاء قال: سألته فقال: احتسب بما أخذ منك العاشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے اس کے متعلق دریافت فرمایا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جو عاشر وصول کرے اس کو بھی (زکوٰۃ) میں شمار کیا جائے گا۔