حدیث نمبر: 10551
١٠٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس أن يكافئ العبد أصحابه وأن يتصدق من الفضل كذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ غلام اپنے اصحاب (آقا) کو بدلہ دے اور جو زائد بچے اس میں سے صدقہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 10552
١٠٥٥٢ - حدثنا فضيل بن عياض عن هشام عن الحسن قال: يتصدق العبد من قوته (بالشيء) (١) لا يضر به.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ غلام اپنے مال سے اتنا صدقہ (زکوٰۃ) ادا کرے گا جو کہ اس کو نقصان نہ پہنچائے۔
حدیث نمبر: 10553
١٠٥٥٣ - حدثنا ابن فضيل عن (حصين) (١) عن سعيد بن جبير أنه سأله رجل، فقال: أنا رجل (مملوك ومعي) (٢) مال، (أفأتصدق منه؟) (٣) قال: نعم (بثلاثة) (٤) ⦗٢٧٠⦘ دراهم أو أربعة (دراهم) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میں غلام ہوں لیکن میرے پاس مال موجود ہے کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ جی ہاں تین درہم یا چار درہم۔ (اس سے زیادہ نہیں) ۔
حدیث نمبر: 10554
١٠٥٥٤ - حدثنا (يحيى) (١) بن زكريا (٢) بن أبي زائدة (عن داود قال) (٣): سألت سعيد بن المسيب (ما يتصدق) (٤) به العبد من ماله قال: الصاع (وشبهه) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت داؤد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب سے دریافت فرمایا کہ غلام اپنے مال میں سے کتنا صدقہ کرے گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا ایک صاع یا اس کے مشابہ (اس سے زائد نہیں) ۔
حدیث نمبر: 10555
١٠٥٥٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم قال: يتصدق العبد بما دون الدرهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ غلام ایک درہم سے کم صدقہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 10556
١٠٥٥٦ - حدثنا ابن أبي زائدة عن شعبة عن الحكم (عن عبد اللَّه) (١) (بن نافع عن أبيه) (٢) وكان مملوكًا لبني هاشم أنه سأل عمر (أيتصدق) (٣) قال (٤): بالدرهم والرغيف (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن نافع کے والد بنو ہاشم کے غلام تھے۔ انہوں نے حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا کہ کیا وہ صدقہ کرسکتے ہیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ایک درہم یا روٹی کا ٹکڑا۔
حدیث نمبر: 10557
١٠٥٥٧ - حدثنا وكيع عن داود بن قيس عن سالم قال (١): يتقرب (بما استطاع) (٢) (من) (٣) خير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ غلام (اللہ کا) قرب حاصل کرے گا جتنے مال کی وہ استطاعت و طاقت رکھتا ہے (وہ صدقہ کر کے) ۔
حدیث نمبر: 10558
١٠٥٥٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر وخيثمة في العبد يتصدق قالا: لا يتصدق (١) بما فوق الدرهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور حضرت خیثمہ سے سوال کیا گیا کہ کیا غلام بھی صدقہ کرسکتا ہے ؟ دونوں حضرات نے فرمایا ایک درہم سے زائد صدقہ نہیں کرے گا۔
حدیث نمبر: 10559
١٠٥٥٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: يتصدق بالشيء ليس بذي (بال) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ غلام صدقہ کرے گا اس چیز کا جو کہ زیادہ قیمتی نہ ہو۔
حدیث نمبر: 10560
١٠٥٦٠ - حدثنا حفص عن محمد بن (زيد) (١) عن عمير مولى أبي (اللحم) (٢) قال: كنت عبدًا مملوكًا وكنت أتصدق، فسألت النبي ﷺ وكان مولاي ينهاني، أو (سأله) (٣)، فقال: (الأجر) (٤) بينكما (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر جو کہ آبی اللحم کے غلام تھے فرماتے ہیں کہ میں غلام تھا اور میں صدقہ کیا کرتا تھا، میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت فرمایا کہ کیا میں صدقہ کرسکتا ہوں جبکہ میرا آقا مجھے روکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو تم صدقہ کرو گے اس کا اجر تم دونوں کیلئے ہے۔
حدیث نمبر: 10561
١٠٥٦١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن الحكم عن علي قال: يتصدق بالدرهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ غلام ایک درہم صدقہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 10562
١٠٥٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال (١): كان النبي ﷺ يجيب دعوة (الملوك) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 10563
١٠٥٦٣ - حدثنا أبو الأحوص عن مسلم عن أنس قال: كان النبي ﷺ يجيب دعوة المملوك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلام کی دعوت قبول فرما لیا کرتے تھے۔