حدیث نمبر: 10320
١٠٣٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري في الزيتون قال: هو (مكال) (١)، فيه العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری زیتون سے متعلق ارشاد فرماتے ہیں کہ اس کو کیل کیا جائے گا اور اس میں عشر ہے۔
حدیث نمبر: 10321
١٠٣٢١ - حدثنا ابن مهدي عن عمران القطان عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: في الزيتون العشر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ : زیتون میں عشر ہے۔
حدیث نمبر: 10322
١٠٣٢٢ - حدثنا زيد بن حباب عن رجاء بن أبي سلمة (١) قال: سألت يزيد (بن يزيد) (٢) بن جابر عن الزيتون فقال: (عشّره) (٣) عمر بن الخطاب (بالشام) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رجاء بن ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت یزید بن یزید بن جابر سے زیتون کے متعلق دریافت کیا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر نے شام والوں سے عشر لیا تھا۔
حدیث نمبر: 10323
١٠٣٢٣ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن رجاء عن عطاء (الخراساني) (٢) قال: فيه العشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خراسانی ارشاد فرماتے ہیں کہ اس میں عشر ہے۔