کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ’’جب بکریاں تین سو سے زائد ہو جائیں تو ان پر کیا واجب ہے؟‘‘
حدیث نمبر: 10243
١٠٢٤٣ - حدثنا وكيع عن فطر عن الشعبي قال: ليس فيما زاد على (الثلاثمائة) (١) شيء حتى (تبلغ) (٢) أربعمائة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام شعبی فرماتے ہیں کہ جب بکریاں تین سو سے زائد ہوجائیں تو ان پر کچھ نہیں ہے یہاں تک کہ وہ چار سو ہوجائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10243
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10243، ترقيم محمد عوامة 10069)
حدیث نمبر: 10244
١٠٢٤٤ - [حدثنا أبو معاوية عن حمزة عن الحكم قال: ليس فيما زاد على ثلاثمائة شيء حتى (تبلغ) (١) أربعمائة] (٢)، يعني الغنم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم ارشاد فرماتے ہیں کہ بکریاں جب تین سو سے زائد ہوجائیں تو جب تک وہ چار سو نہ ہوجائیں ان پر کچھ نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10244
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10244، ترقيم محمد عوامة 10070)
حدیث نمبر: 10245
١٠٢٤٥ - حدثنا عباد بن عوام عن سفيان (بن) (١) حسين عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: كتب النبي ﷺ كتاب الصدقة، فقرنه بسيفه أو قال بوصيته، فلم يخرجه إلى عماله حتى قبض (٢)، عمل به أبو بكر حتى هلك، ثم عمل به عمر قال: "في الغنم في ثلاثمائة (شاة) (٣) ثلاث (شياه) (٤) فإن زادت ففي كل مائة (شاة) (٥) وليس فيها شيء (حتى) (٦) (تبلغ) (٧) مائة" (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اپنے والد سے روایت فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے احکام تحریر فرمائے اور ان کو اپنی تلوار کے ساتھ رکھ دیا یا (راوی کو شک ہے) وصیت کے ساتھ، اور آپ نے اسکو عمال کی طرف نہیں نکالا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دار فانی سے کوچ کر گئے۔ پھر اس پر حضرت صدیق اکبر مرتے دم تک عمل پیرا رہے، پھر حضرت عمر اس پہ عمل پیرا رہے، اس میں بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق تحریر تھا کہ تین سو بکریوں پہ تین بکری زکوٰۃ ہیں، اور اگر بکریاں اس سے زائد ہوجائیں تو پھر سو بکریوں پہ ایک بکری ادا کرے گا۔ اور اگر بکریاں اس سے زائد ہوجائیں تو پھر سو بکریوں پہ ایک بکری ادا کرے گا۔ اس پر سو سے کم پر کچھ بھی واجب نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10245
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ رواية سفيان عن الزهري ضعيفة، أخرجه أحمد (٤٦٣٢)، وأبو داود (١٥٦٨)، والترمذي (٦٢١)، وابن ماجه (١٧٩٨)، وابن خزيمة (٢٢٦٧)، والحاكم ١/ ٣٩٢، وأبو يعلى (٥٤٧٠)، والبيهقي ٤/ ٨٨، والدارمي ١/ ٣٨٢، وأبو عبيد في الأموال (٩٣٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٥٨٢٠)، وابن عدي ٣/ ١١٣٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10245، ترقيم محمد عوامة 10071)
حدیث نمبر: 10246
١٠٢٤٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا زادت على المائتين واحدة ففيها ثلاث شياه إلى ثلاثمائة، فإذا زادت ففي كل مائة (شاة) (١) (شاة) (٢) و (سقط) (٣) الأربعون.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ جب دو سو سے ایک بکری بھی زائد ہوجائے تو ان پر تین سو تک تین بکریاں ہں ر اور اگر بکریاں تین سو سے بھی زائد ہوجائیں تو پھر ہر سو پہ زکوٰۃ ایک بکری ہے، اور چالیس بکریوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10246
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10246، ترقيم محمد عوامة 10072)
حدیث نمبر: 10247
١٠٢٤٧ - حدثنا (حاتم) (١) بن وردان عن يونس عن الحسن قال: إذا زادت على ثلاثمائة ففي كل مائة شاة (شاة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب بکریاں تین سو سے زائد ہوجائیں تو پھر ہر سو پہ ایک بکری زکوٰۃ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزكاة / حدیث: 10247
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10247، ترقيم محمد عوامة 10073)