کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ’’اس آدمی کے بارے میں فقہاء کیا فرماتے ہیں جس نے شہر میں بکریاں رکھی ہوں اور ان کا دودھ استعمال کرتا ہو‘‘
١٠٢٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن أبي ليلى عن رجل عن مجاهد في الرجل (تكون) (١) له (أربعون) (٢) شاة في المصر (يحتلبها) (٣) قال: ليس عليه (صدقة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے شہر میں چالیس بکریاں پالی ہوں اور ان کا دودھ استعمال کرتا ہو تو اس پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
١٠٢٤٩ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس في غنم (الربائب) (١) صدقة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ بکریاں جو گھر میں رہتی ہوں اور سائمہ (چرنے والی) بھی نہ ہوں تو ان بکریوں پہ زکوٰۃ نہیں ہے۔