کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: بعض حضرات جو یہ فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 10163
١٠١٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا عن أبي إسحاق عن عاصم عن علي قال: إن لم (تكن) (١) (لك) (٢) إلا أربع من الذود فليس فيها صدقة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب تمہارے پاس چار ذود اونٹوں کے علاوہ کچھ نہ ہو (وہ اونٹ جن کی عمر تین سے لیکر دس تک ہو) تو ان پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10164
١٠١٦٤ - حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن سالم عن الشعبي عن علي وعبد اللَّه ⦗١٧٣⦘ أنهما قالا: ليس في أقل من (الخمس) (١) من الإبل صدقة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10165
١٠١٦٥ - حدثنا (يعلى) (١) بن عبيد عن يحيى بن (سعيد) (٢) قال: بلغنا (أن) (٣) سالم بن عبد اللَّه (٤) كان يقول: (عندنا كتاب) (٥) عمر بن الخطاب في صدقة الإبل فلم يسألنا عنه أحد حتى قدم علينا عمر بن عبد العزيز فأرسلنا به إليه فكان (الكتاب) (٦) الذي كتب عمر بن عبد العزيز حين بعثهم يصدقون: أن ليس في الإبل صدقة حتى (تبلغ) (٧) خمسًا (٨).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت سالم بن عبد اللہ فرماتے تھے کہ ہمارے پاس اونٹوں کی زکوٰۃ سے متعلق حضرت عمر بن خطاب کا لکھا ہوا فرمان موجود ہے، ہم سے کسی شخص نے بھی سوال نہیں کیا یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا دور آگیا۔ تو ہم نے وہ مکتوب ان کو ارسال کردیا تو وہ مکتوب جس میں لکھا تھا حضرت عمر بن عبد العزیز نے جب ان کو زکوٰۃ وصول کرنے کیلئے بھیجا کہ ” اونٹوں پر تب تک زکوٰۃ نہیں ہے جب تک کہ وہ پانچ نہ ہوجائیں۔
حدیث نمبر: 10166
١٠١٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن عمرو بن يحيى بن عمارة عن أبيه عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول اللَّه ﷺ "ليس في أقل (من) (١) خمس ذود صدقة (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10167
١٠١٦٧ - [حدثنا علي (بن) (١) هاشم عن ابن أبي ليلى عن عبد الكريم عن ⦗١٧٤⦘ عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "ليس في أقل من خمس ذود (صدقة) (٢)] (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10168
١٠١٦٨ - [حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان عن ليث عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "ليس فيما دون خمس ذود صدقة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ پانچ اونٹوں سے کم پر زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10169
١٠١٦٩ - حدثنا علي (بن إسحاق) (١) عن ابن مبارك عن معمر عن سهيل عن أبيه عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "ليس في أقل من خمس ذود صدقة] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پانچ اونٹوں سے کم میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 10170
١٠١٧٠ - حدثنا عباد بن عوام عن سفيان بن حسين عن الزهري عن سالم عن ابن عمر أن النبي ﷺ كتب كتاب الصدقة فقرنه بسيفه أو قال بوصيته فلم يخرجه حتى قبض، (فعمل به) (١) أبو بكر حتى هلك، ثم عمل به عمر حتى هلك فكان ⦗١٧٥⦘ فيه: "في الإبل (٢) إذا زادت على عشرين ومائة ففي كل خمسين حقة وفي كل أربعين بنت لبون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زکوٰۃ کے بارے میں لکھا تو اسکو اپنی تلوار کیساتھ رکھ دیا یا (راوی کو شک ہے) وصیت کیساتھ اس لکھے ہوئے کو نہیں نکالا مرنے تک پھر آپ کے بعد حضرت ابوبکر صدیق اس پر مرنے تک عمل کرتے رہے پھر آپ کے بعد حضرت عمر مرنے تک اس پر عمل کرتے رہے۔ اس میں لکھا ہوا تھا : اونٹ جب ایک سو سے بیس سے زائد ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10171
١٠١٧١ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي قال: إذا كثرت الإبل ففي كل خمسين حقة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب اونٹ زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10172
١٠١٧٢ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: كتب رسول اللَّه ﷺ إلى اليمن: "إذا كثرت الإبل ففي (كل) (١) خمسين حقة وفي كل أربعين بنت لبون" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یمن (کے قاضی کی طرف) لکھا تھا کہ جب اونٹ زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون آئے گا۔
حدیث نمبر: 10173
١٠١٧٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع قال: وجد في وصية عمر: ما زاد على عشرين ومائة (ففي كل أربعين بنت لبون) (٢) (وفي) (٣) كل خمسين حقة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
نافع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کی وصیت میں یہ بات پائی تھی کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے زیادہ ہوجائیں تو ہر چالیس پر ایک بنت لبون اور ہر پچاس پر ایک حقہ زکوٰۃ ہے۔
حدیث نمبر: 10174
١٠١٧٤ - [حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا كثرت الإبل ففي كل خمسين حقة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اونٹ (ایک سو بیس سے) زیادہ ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ آئے گا۔
حدیث نمبر: 10175
١٠١٧٥ - حدثنا يعلى بن (عبيد) (١) عن يحيى بن سعيد قال: بلغنا أن سالمًا كان يقول: عندنا كتاب عمر في صدقة الإبل والغنم (حين) (٢) قدم علينا كتاب عمر بن عبد العزيز فكان (في) (٣) الكتاب الذي كتب عمر بن عبد العزيز حين بعثهم يصدقون: (فإذا) (٤) زادت على عشرين ومائة ففي كل خمسين حقة وفي كل أربعين بنت لبون (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر پہنچی ہے کہ حضرت سالم فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس اونٹوں اور بکریوں کی زکوٰۃ سے متعلق حضرت عمر کا مکتوب موجود تھا یہاں تک کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا دور خلافت آگیا۔ جب حضرت عمر بن عبد العزیز نے زکوٰۃ وصول کرنے والوں کو بھیجا تو لکھا کہ جب اونٹ ایک سو بیس سے زائد ہوجائیں تو ہر پچاس پر ایک حقہ اور ہر چالیس پر ایک بنت لبون زکوٰۃ ہے۔