کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ ان کے روزے کا کسی کو علم نہ ہو
حدیث نمبر: 10016
١٠٠١٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن ثابت عن عبد الرحمن بن (عباس) (١) عن أبي هريرة قال: إذا كان أحدكم صائمًا فليدهن حتى ⦗١٢٣⦘ لا يرى عليه أثر صومه، وإذا بزق (فليستر) (٢) بزاقه. وأشار (يزيد) (٣) بيده (٤) كأنه يغطي بها فاه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ تیل لگائے تاکہ کسی کو اس کا روزہ ہونے کا علم نہ ہو۔ جب تھوک پھینکے تو چھپا کر پھینکے۔ یہ بات فرماتے ہوئے راوی یزید بن ہارون نے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا جیسے منہ کو ڈھانپ رہے ہوں۔
حدیث نمبر: 10017
١٠٠١٧ - حدثنا (أبو الأحوص عن منصور عن) (١) هلال بن يساف قال: قال عيسى بن مريم: إذا كان (يوم يصوم) (٢) أحدكم فليدهن شفتيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن مریم فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو اپنے ہونٹوں پر تیل لگائے۔
حدیث نمبر: 10018
١٠٠١٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين عن يحيى (عن مسروق) (١) (عن) (٢) (عبد اللَّه) (٣) قال: إذا أصبحتم صيامًا فأصبحوا مدهنين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو تیل لگائے۔