حدیث نمبر: 9950
٩٩٥٠ - حدثنا ابن عيينة عن (ابن) (١) (أبي) (٢) نجيح عن مجاهد قال: المعتكف لا يبيع ولا يبتاع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ معتکف خریدو فروخت نہیں کرسکتا۔
حدیث نمبر: 9951
٩٩٥١ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمار (بن) (١) عبد اللَّه بن يسار عن أبيه أن عليًا أعان جعدة بن هبيرة بسبع مائة درهم من عطائه في ثمن خادم فسأله هل ابتعت خادمًا قال: أنا معتكف قال: وما عليك (لو) (٢) (أتيت) (٣) السوق فابتعت خادمًا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک خادم خریدنے کے سلسلے میں حضرت جعدہ بن ہبیرہ کی مدد کرتے ہوئے انہیں سات سو دینار دیئے۔ پھر ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے خادم خرید لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں حالت اعتکاف میں ہوں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر بازار جاکرخادم خرید لو تو اس میں کچھ حرج نہیں۔