کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کیا معتکف اپنی بیوی کا بوسہ لے سکتا ہے اور کیا اس سے گلے مل سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 9948
٩٩٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن جابر) (١) عن عطاء أنه كره للمعتكف أن يقبل (أو) (٢) يباشر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء نے معتکف کے لئے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے کہ وہ اپنی بیوی کا بوسہ لے یا اس سے گلے ملے۔
حدیث نمبر: 9949
٩٩٤٩ - حدثنا (الفضل) (١) ابن دكين قال: (نا) (٢) شريك عن منصور عن إبراهيم قال: لا يقبل المعتكف ولا يباشر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ معتکف نہ اپنی بیوی کا بوسہ لے گا نہ اس سے گلے ملے گا۔