کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو روزہ دار کو کیا ملتا ہے؟
حدیث نمبر: 9871
٩٨٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن ذر عن يزيد بن (خليل) (١) قال: (الصائم) (٢) إذا أكل عنده الطعام (سبحت) (٣) مفاصله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن حلیل کہتے ہیں کہ اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں۔
حدیث نمبر: 9872
٩٨٧٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن حبيب بن (زيد) (١) عن امرأة يقال لها ليلى عن (أم) (٢) عمارة قالت: أتانا النبي ﷺ فقرب إليه طعام فكان بعض من عنده ⦗٨٨⦘ صيام فقال النبي ﷺ: "إن الصائم إذا أكل عنده الطعام صلت عليه الملائكة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام عمارہ فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، آپ کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا ۔ آپ کے پاس موجود ایک شخص کا روزہ تھا۔ آپ نے فرمایا کہ جب روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کوئی کھاتا ہے تو فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9873
٩٨٧٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن إسماعيل بن سالم عن مجاهد قال: الصائم إذا أكل عنده (سبحت) (١) (مفاصله) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی روزہ دار کے پاس بیٹھ کر کھائے تو اس کی ہڈیاں تسبیح پڑھتی ہیں۔
حدیث نمبر: 9874
٩٨٧٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أبي أيوب عن (عبد اللَّه) (١) عمرو قال: الصائم إذا أكل عنده صلت عليه الملائكة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب روزہ دار کے پاس کھایا جاتا ہے تو فرشتے اس کے لئے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔