کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر چاند اس وقت نظر آیا جب کچھ لوگ کھا چکے تھے تو وہ کیا کریں؟
حدیث نمبر: 9726
٩٧٢٦ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر أن محمد بن سويد الفهري أفطر أو ضحى قبل الناس بيوم، فكتب إليه عمر بن عبد العزيز: ما حملك على أن أفطرت قبل الناس؟ فكتب إليه محمد أنه شهد (عندي حزام) (١) ابن حكيم القرشي أنه رأى الهلال، فكتب إليه عمر: (أو حد) (٢) الناس أو ذو اليدين هو؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ محمد بن سوید فہری نے لوگوں سے ایک دن پہلے عید الفطر یاعیدا لاضحی منائی۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی تو محمد نے ان کی طرف خط لکھا کہ حزام بن حکیم قرشی نے میرے سامنے چاند دیکھنے کی گواہی دی۔ حضر ت عمر بن عبد العزیز نے انہیں خط لکھا کہ کیا ایک آدمی کی گواہی پر ؟ کیا وہ دو آدمیوں کے برابر ہوسکتے ہیں ؟
حدیث نمبر: 9727
٩٧٢٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عمر بن عبد العزيز أن قومًا شهدوا على هلال رمضان بعد ما أصبح الناس فقال: من لم يأكل فليتم صومه ومن أكل (فليصم) (١) بقية (يومه) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لکریم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے زمانے میں لوگوں نے دن کے وقت چاند دیکھنے کی گواہی دی کہ گذشتہ رات ہم نے چاند دیکھ لیا تھا۔ حضرت عمر بن عبدا لعزیز نے فرمایا کہ جس نے کھانا نہیں کھایا وہ روزہ پورا کرے اور جس نے کھالیا وہ باقی دن کھانے پینے سے رکا رہے۔
حدیث نمبر: 9728
٩٧٢٨ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: قلت لعطاء أرأيت أن أصبح أهل مكة مفطرين أو رجل أو رجلان ثم جاءهم أن قد رئي الهلال فجاءهم الخبر بذلك من أول النهار أو من آخر النهار كانوا يصومون بقية يومهم أو يقضونه بعد قال: يأكلون ويشربون إن شاءوا ولم يوجب عليهم أن يصوموا (بقية يومهم) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے کہا کہ اگر مکہ کے کچھ لوگ روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، یا ایک یا دو آدمی روزہ دار نہ ہونے کی حالت میں صبح کریں، پھر کچھ دیر بعد کوئی آدمی آئے اور کہے کہ گذشتہ رات چاند دیکھ لیا گیا تھا، یہ خبر ان کے پاس دن کے ابتدائی یا انتہائی حصہ میں آئی، تو کیا وہ باقی دن روزہ رکھیں یا بعد میں اس روزے کی قضا کریں۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر وہ چاہیں تو کھاتے پیتے رہیں باقی دن میں روزہ رکھنا ان پر ضروری نہیں ہے۔