کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر دن کے وقت چاند نظر آجائے تو روزہ توڑ دیا جائے گا یا نہیں؟
حدیث نمبر: 9701
٩٧٠١ - حدثنا ابن علية عن يحيى بن أبي إسحاق قال: رأيت الهلال هلال الفطر قريبًا من صلاة الظهر، فأفطر ناس، فأتينا أنس بن مالك فذكرنا له رؤية ⦗٤٢⦘ الهلال وإفطار من أفطر قال: وأما أنا فمتم يومي هذا إلى الليل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے عید کا چاند ظہر کے وقت دیکھ لیا۔ اس پر کچھ لوگوں نے روزہ افطار کرلیا۔ ہم حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے ساری بات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں تو اس روزے کو رات تک پورا کروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9701
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ يحيى ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9701، ترقيم محمد عوامة 9542)
حدیث نمبر: 9702
٩٧٠٢ - حدثنا ابن علية عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن سالم عن ابن عمر في الهلال يرى بالنهار قال: لا تفطروا حتى تروه من حيث يرى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر دن کو چاند نظر آجائے تو اس وقت تک روزہ نہ توڑو جب تک تم اسے اس وقت نہ دیکھ لو جس وقت وہ دیکھا جاتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9702
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9702، ترقيم محمد عوامة 9543)
حدیث نمبر: 9703
٩٧٠٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن الزبرقان قال: أفطر الناس، فأتيت أبا وائل فقلت: إني رأيت الهلال نصف النهار، فقال: ﴿أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ﴾ [البقرة: ١٨٧].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ دن کے وقت چاند دیکھ کر لوگوں نے روزہ توڑ دیا۔ میں حضرت ابو وائل کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ میں نے دن کے وقت چاند دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } روزے کو رات تک پورا کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9703
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9703، ترقيم محمد عوامة 9544)
حدیث نمبر: 9704
٩٧٠٤ - حدثنا (حاتم) (١) بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة أن الناس رأوا هلال الفطر حين زاغت الشمس، فأفطر بعضهم، فذكرت ذلك لسعيد بن المسيب فقال: رآه الناس في زمن عثمان فأفطر بعضهم (فقام عثمان فقال) (٢): أما أنا فمتم صيامي إلى الليل، قال: ورئي في زمن مروان (فتوعد مروان) (٣) من أفطر، قال: سعيد فأصاب مروان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن حرملہ کہتے ہیں کہ لوگوں نے سورج کی روشنی کم ہونے کے بعد چاند دیکھ لیا۔ اس پر بعض لوگوں نے روزہ توڑ دیا۔ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے اس بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت عثمان کے زمانے میں بھی لوگوں نے دن کے وقت چاند دیکھ کر روزہ توڑ دیا تھا۔ اس پر حضرت عثمان نے فرمایا تھا کہ میں تو اپنا روزہ پورا کروں گا۔ عبدالرحمن بن حرملہ نے کہا کہ مروان کے زمانے میں بھی ایک مرتبہ چاند دن کے وقت نظر آگیا تھا اور کچھ لوگوں نے روزہ توڑ دیا تھا۔ مروان نے روزہ توڑنے والے کو برا بھلا کہا تھا اور انہیں سرزنش کی تھی۔ حضرت سعید نے فرمایا کہ مروان نے ٹھیک کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9704
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عبد الرحمن بن حرملة صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9704، ترقيم محمد عوامة 9545)
حدیث نمبر: 9705
٩٧٠٥ - (حدثنا) وكيع عن المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: قال (عبد اللَّه) (١): إذا رأيتم الهلال نهارًا فلا (تفطروا) (٢) فإن مجراه في السماء لعله أن ⦗٤٣⦘ يكون أهلَّ (ساعتئذٍ) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ اگر تم دن کے وقت چاند دیکھ لو تو روزہ نہ توڑو کیونکہ چاند کے چلنے کی جگہ آسمان میں ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ اسی وقت ظاہر ہوا ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9705
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9705، ترقيم محمد عوامة 9546)
حدیث نمبر: 9706
٩٧٠٦ - حدثنا أسباط بن محمد عن (مطرف) (١) عن أبي الحسن عن الحارث عن علي قال: إذا رأيتم الهلال أول النهار فلا تفطروا وإذا رأيتموه من آخر النهار فأفطروا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر تم چاند کو دن کے ابتدائی حصہ میں دیکھو تو روزہ نہ توڑو اور اگر آخری حصہ میں دیکھو تو روزہ توڑ دو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9706
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9706، ترقيم محمد عوامة 9547)
حدیث نمبر: 9707
٩٧٠٧ - حدثنا يحيى بن سعيد (القطان) (١) (عن سفيان) (٢) عن الركين عن أبيه قال: كنا مع (سلمان) (٣) بن ربيعة (ببلنجر) (٤) فرأينا هلال شوال يوم تسع وعشرين ضحى فقال: أرنيه، فأريته، فأمر الناس فأفطروا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رکین کے والد فرماتے ہیں کہ ہم مقام بلنجر میں حضرت سلمان بن ربیعہ کے ساتھ تھے۔ ہم نے انتیس رمضان کو چاشت کے وقت شوال کا چاند دیکھا۔ حضرت سلمان نے فرمایا کہ مجھے بھی دکھاؤ۔ میں نے انہیں چاند دکھایا تو انہوں نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دے دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9707
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9707، ترقيم محمد عوامة 9548)
حدیث نمبر: 9708
٩٧٠٨ - حدثنا أبو داود عن عمر بن فروخ عن صالح الدهان قال: رئي هلال (آخر) (١) رمضان نهارًا فوقع الناس في الطعام والشراب ونفر من الأزد معتكفين فقالوا: يا صالح أنت رسولنا إلى جابر بن زيد، فأتيت جابر بن زيد فذكرت ذلك له، قال: أنت ممن رأيته؟ قلت: نعم قال: أبين يدي الشمس رأيته (أو) (٢) رأيته خلفها قلت: لا، بين يديها. قال: فإن يومكم هذا من رمضان إنما رأيتموه في مسيره ⦗٤٤⦘ (فمر) (٣) أصحابك يتمون صومهم واعتكافهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح دہان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ رمضان کے آخری دن دوپہر کے وقت چاند نظر آگیا۔ چاند دیکھ کر لوگ کھانے پینے میں مشغول ہوگئے۔ اس وقت ازد کی ایک جماعت اعتکاف میں بیٹھی تھی۔ انہوں نے کہا اے صالح ! آپ جابر بن زید کی طرف ہمارے قاصد بن کر جائیں۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے ساری بات کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے بھی چاند دیکھا ہے ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے اسے سورج کے سامنے دیکھا ہے یا سورج کے پیچھے ؟ میں نے کہا میں نے اسے سورج کے سامنے دیکھا ہے۔ حضرت جابربن زید نے فرمایا کہ تمہارا آج کا دن رمضان کا دن ہے، تم نے چاند کو اس کی جولان گاہ میں دیکھا ہے۔ اپنے ساتھیوں کو حکم دو کہ روزے اور اعتکاف کو مکمل کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9708
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9708، ترقيم محمد عوامة 9549)
حدیث نمبر: 9709
٩٧٠٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان عتبة بن فرقد (غائبًا) (١) بالسواد، فأبصروا الهلال من آخر النهار، فأفطروا (٢) فبلغ ذلك عمر، فكتب إليه: إن الهلال إذا رئي من أول النهار فإنه (لليوم) (٣) الماضي، فأفطروا، فإذا رئي (٤) من آخر النهار فإنه لليوم (الجائي) (٥) فأتموا (الصيام) (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن فرقد دیہاتوں میں روپوش تھے۔ لوگوں نے دن کے آخری حصہ میں چاند دیکھا اور روزہ افطار کرلیا۔ یہ بات حضرت عمر کو پہنچی تو آپ نے خط لکھا جس میں فرمایا کہ چانداگردن کے شروع میں دیکھا جائے تو گذشتہ دن کا چاند ہے اس پر تم افطارکر لو اور اگر چاند دن کے آخری حصہ میں نظر آئے تو یہ آنے والے دن کا چاند ہے اس پر روزے کو پورا کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9709
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9709، ترقيم محمد عوامة 9550)
حدیث نمبر: 9710
٩٧١٠ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج قال: كان عطاء يقول: إذا رئي هلال شوال نهارًا فلا تفطروا، ويتلو: ﴿ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ اگر دن کے وقت شوال کا چاند نظر آئے تو روزہ نہ توڑو۔ پھر وہ یہ آیت تلاوت کرتے { ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّیَامَ إلَی اللَّیْلِ } پھر رات تک روزے کو پورا کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9710
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9710، ترقيم محمد عوامة 9551)
حدیث نمبر: 9711
٩٧١١ - [حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (١) قال: رأيت الهلال] (٢) قبل نصف النهار فأتيت أبا بردة فأمرني أن أتم صومي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے نصفِ نہار سے پہلے شوال کا چاند دیکھا ، میں نے حضرت ابو بردہ کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں روزہ پورا کروں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9711
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9711، ترقيم محمد عوامة 9552)
حدیث نمبر: 9712
٩٧١٢ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي وائل قال: أتانا كتاب عمر ونحن (بخانقين) (١) أن الأهلة بعضها أكبر من بعض، فإذا رأيتم الهلال نهارًا فلا تفطروا ⦗٤٥⦘ حتى يشهد رجلان مسلمان أنهما أهلاه بالأمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ہم مقام خانقین میں تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ بعض چاند دوسروں سے بڑے ہوتے ہیں۔ جب تم دن کے وقت چاند دیکھو تو اس وقت تک روزہ نہ توڑو جب تک دو مسلمان گواہی نہ دے دیں کہ انہوں نے گذشتہ کل چاند دیکھا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9712
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9712، ترقيم محمد عوامة 9553)