حدیث نمبر: 9541
٩٥٤١ - حدثنا ابن علية عن ابن جريج قال: (سأل) (١) مغيث (٢) عطاء أيستدخل الرجل الشيء؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ حضرت مغیث نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا روزے کی حالت میں سرین سے دوائی داخل کی جاسکتی ہے ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حدیث نمبر: 9542
٩٥٤٢ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر أنه سئل عن الحقنة للصائم فقال: إني لأكرهها للمفطر فكيف للصائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روزے کی حالت میں سرین سے دوا داخل کرنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں تو اسے روزے کے بغیر بھی مکروہ سمجھتا ہوں روزہ دار کے لئے کیسے درست قرار دے سکتا ہوں ؟