کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کیا روزہ دار خاتون اپنے بچے کے لئے کوئی چیز چبا سکتی ہے؟
٩٥٤٣ - (حدثنا) ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس أن (تمضغ) (١) المرأة لصبيها وهي صائمة ما لم (يدخل) (٢) حلقها.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار خاتون اپنے بچے کے لئے کوئی چیز چبائے، بشرطیکہ اس کے حلق میں داخل نہ ہو۔
٩٥٤٤ - حدثنا وكيع عن شريك عن سليمان عن عكرمة قال: لا بأس أن تمضغ المرأة لصبيها وهي صائمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار خاتون اپنے بچے کے لئے کوئی چیز چبائے۔