حدیث نمبر: 9533
٩٥٣٣ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن الأوزاعي قال: لا بأس أن يداوي الصائم لثته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ روزہ دار اپنے مسوڑھے پر دوائی لگائے۔
حدیث نمبر: 9534
٩٥٣٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن (في الرجل يكون) (١) بفيه الجرح والعلة قال: لا بأس أن يضع عليه (الحضض) (٢) وأشباهه من الدواء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس آدمی کے بارے میں جس کے منہ میں کوئی زخم یا بیماری ہو فرماتے ہیں کہ وہ اس پر حضض یا کوئی اور دوائی لگا سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 9535
٩٥٣٥ - حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن يحيى بن عتيق عن ابن سيرين في رجل أصابه سلاق في شفتيه قال: لا بأس (بالحضض) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کو ہونٹوں پر چھالے نکل آئیں تو وہ حضض نامی دوائی لگاسکتا ہے۔