کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی دن یا مہینے کو مقرر کرکے روزہ رکھنا یا کسی رات کو مقرر کرکے اس میں عبادت کرنا جن حضرات کے نزدیک مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9499
٩٤٩٩ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الوليد بن مسلم عن (حصين) ابن أبي الحر عن عمران بن حصين قال: لا تصم يومًا تجعل صومه عليك حتمًا ليس من رمضان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ رمضان کے علاوہ کوئی ایسا دن مقرر نہ کرو جس دن روزہ رکھنا ضروری سمجھو۔
حدیث نمبر: 9500
٩٥٠٠ - حدثنا محمد بن (بكر) (١) عن ابن جريج عن عطاء قال: كان ابن عباس ينهى عن (إفراد) (٢) اليوم كل (ما مر بالإ) (٣) نسان وعن صيام الأيام المعلومة وكان ينهى عن صيام الأشهر لا يخطئن (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کسی دن کو کوئی خصوصی امتیاز دینے، یا مخصوص دنوں میں روزہ رکھنے یا مخصوص مہینوں میں اس طرح روزہ رکھنے کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ اسے کبھی نہ چھوڑا جائے۔
حدیث نمبر: 9501
٩٥٠١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يفرضوا على أنفسهم شيئًا لم يفترض عليهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ اپنے اوپر اس چیز کو فرض کرلیں تو جوان پر اللہ کی طرف سے فرض نہیں۔
حدیث نمبر: 9502
٩٥٠٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن ابن (سيرين) (١) قال: لا (تخصوا) (٢) يوم الجمعة (بصوم) (٣) بين الأيام ولا (٤) ليلة الجمعة بقيام بين الليالي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ روزہ کے لئے جمعہ کے دن کو اور عبادت کے لئے جمعہ کی رات کو خاص نہ کرو۔
حدیث نمبر: 9503
٩٥٠٣ - حدثنا أبو داود عن زمعة عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان يكره أن يتحرى شهرًا أو يومًا يصومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ روزے کے لئے کسی دن یا مہینے کا خیال رکھا جائے۔
حدیث نمبر: 9504
٩٥٠٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يخصوا يوم الجمعة والليلة كذلك بالصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلا ف اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ جمعہ کے دن کو روزے اور رات کو عبادت کے لئے خاص کیا جائے۔
حدیث نمبر: 9505
٩٥٠٥ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور ابراہیم اس بات کو مکروہ قرار دیتے تھے کہ کسی دن کو مقرر کرکے اس میں روزہ رکھاجائے۔
حدیث نمبر: 9506
٩٥٠٦ - (وعن) (١) حماد (٢) عن إبراهيم (أنهما) (٣) كرها أن يصوما (يومًا) (٤) يوقتانه.
حدیث نمبر: 9507
٩٥٠٧ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: لا تصوموا شهرا كله تضاهون به شهر رمضان، ولا تصوموا يومًا واحدًا من الجمعة فتتخذونه عيدًا إلا أن تصوموا قبله (أو) (١) بعده يوما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ کسی مہینے کو رمضان سے تشبیہ دے کر اس پورے مہینے میں روزے نہ رکھو، صرف جمعہ کے دن بھی روزہ نہ رکھو کہ کہیں تم اسے عید کا دن بنا لو، بلکہ اگر جمعہ کو روزہ رکھنا ہو تو ایک دن پہلے یا ایک دن بعد میں بھی روزہ رکھو۔