کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: محرم اور اشہرِ حرم میں روزہ رکھنے کا بیان
حدیث نمبر: 9470
٩٤٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد ⦗٥٤٣⦘ قال: أتى عليا (﵁) (١) رجل فقال: يا أمير المؤمنين أخبرني بشهر أصومه بعد رمضان، فقال: لقد سألتني عن شيء ما سمعت أحدًا يسأل عنه بعد رجل سمعته يسأل عنه رسول اللَّه ﷺ فقال له: "إن كنت صائمًا شهرًا بعد رمضان فصم المحرم، فإنه شهر اللَّه، وفيه يومٌ تاب فيه قوم ويتاب فيه على آخرين" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! میں رمضان کے بعد کس مہینے میں روزے رکھا کروں ؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب سے میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں سوال کیا ہے اس کے بعد سے تمہارے علاوہ کسی نے مجھ سے اس بارے میں نہیں پوچھا۔ جب میں نے پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اگر تم نے رمضان کے بعد کسی مہینے میں روزہ رکھنا ہو تو محرم کے مہینے میں روزہ رکھو ، کیونکہ یہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں ایک قوم اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے دوسروں کو معاف فرما دیتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9470
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9470، ترقيم محمد عوامة 9314)
حدیث نمبر: 9471
٩٤٧١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يصوم أشهر (الحرم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اشہر حرم میں روزے رکھا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9471
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9471، ترقيم محمد عوامة 9315)
حدیث نمبر: 9472
٩٤٧٢ - حدثنا أبو داود عن خالد بن (أبي) (١) عثمان عن أيوب (بن) (٢) عبد اللَّه بن يسار وسليط أخيه قالا: كان ابن عمر (يصوم بمكة) (٣) أشهر (الحرم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اشہر حرم میں مکہ میں روزہ رکھا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9472
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9472، ترقيم محمد عوامة 9316)
حدیث نمبر: 9473
٩٤٧٣ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن (عبد الملك) (٢) بن (عمير) (٣) عن محمد بن المنتشر عن حميد بن عبد الرحمن (الحميري) (٤) عن أبي هريرة قال: ⦗٥٤٤⦘ جاء رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول اللَّه أي الصيام أفضل بعد رمضان (فقال) (٥) "شهر اللَّه الذي (يدعونه) (٦) المحرَّم" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! رمضان کے بعد سب سے افضل روزے کون سے ہیں ؟ آپ نے فرمایا اللہ کے اس مہینے کے روزے جسے تم محرم کہتے ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 9473
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه مسلم (١١٦٣) وأحمد (٨٣٥٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 9473، ترقيم محمد عوامة 9317)