حدیث نمبر: 9426
٩٤٢٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أنه رخص في مضغ العلك للصائم مالم (يدخله) (١) حلقه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے روزے کی حالت میں گوندچبانے کی اجازت دی ہے بشرطیکہ وہ حلق میں نہ اترے۔
حدیث نمبر: 9427
٩٤٢٧ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: لا بأس بالعلك للصائم ما لم (يبلع) (١) ريقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ روزے کی حالت میں گوند چبانے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ تھوک کو نہ نگلے۔
حدیث نمبر: 9428
٩٤٢٨ - حدثنا جرير (بن) (١) عبد الحميد عن ليث عن مجاهد قال: كانت ⦗٥٣٥⦘ عائشة لا ترى (بأسًا) (٢) في مضغ العلك للصائم إلا القار وكانت ترخص في القار وحده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روزے کی حالت میں گوند چبانے کو ناجائز قرار دیتی تھی البتہ قار (تارکول جیسی کوئی چبانے کی چیز) کے بارے میں وہ اجازت دیتی تھیں۔
حدیث نمبر: 9429
٩٤٢٩ - حدثنا حسين بن علي (عن) (١) زائدة (عن ليث) (٢) عن عطاء قال: لا بأس أن يمضغ الصائم العلك ولا (يبلع) (٣) ريقه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ روزے کی حالت میں گوندچبانے کی اجازت ہے بشرطیکہ وہ تھوک نہ نگلے۔