کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک روزہ دار کے لئے تازہ مسواک استعمال کرنا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 9421
٩٤٢١ - حدثنا وكيع عن سلمة عن الضحاك أنه كرهه (و) (١) قال: (٢) هو حلو ومر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک نے روزہ دار کے لئے تازہ مسواک کے استعمال کو مکروہ بتایا اور فرمایا کہ یہ میٹھی اور کڑوی ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 9422
٩٤٢٢ - حدثنا عبد الوهاب عن خالد الحذاء عن الحكم أنه كره السواك الرطب للصائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم نے روزہ دار کے لئے تازہ مسواک کے استعمال کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9423
٩٤٢٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر وابن نمير عن حجاج عن أبي إسحاق عن أبي ميسرة أنه كره السواك الرطب للصائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو میسرہ نے روزہ دار کے لئے تازہ مسواک کے استعمال کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 9424
٩٤٢٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن عطاء قال: إن كان يابسًا فبله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر مسواک خشک ہو تو اسے تر کرلو۔
حدیث نمبر: 9425
٩٤٢٥ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: يستاك ولا (يبله) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی مسواک کرتے تھے اور اسے تر نہیں کرتے تھے۔